حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page vii of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page vii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض حال سید نا حضرت حکیم مولوی نور الدین خلیفہ المسح الاول رضی اللہ عنہ کو کلام اللہ سے والہانہ محبت اور بے پنہ عشق تھا۔ اس عاشقانہ محبت کی وجہ سے آپ قرآن کریم پر غور وفکر میں عمر بھر مشغول و مصروف رہے۔ چنانچہ قرآن مجید کے حقائق و معارف آپ پر کھولے گئے اور معانی و مطالب قرآن سے آپ کو آگہی بخشی گئی ۔ آپ نے زندگی کا ہر دقیقہ خدمت قرآن میں گزارا۔ اس برکت سے آپ کو نور اور فیض عطا ہوا۔ آپ نے اس کو پھیلانے کی ہردم کوشش جاری رکھی اور قرآن کریم کی تشریح و تفسیر کے لئے ۔ درس دیئے ۔ الحکم اور بدر کے ایڈیٹرز نے اس علم لدنیہ کے خزانے کو شائع کر کے انہیں محفوظ کرنے کی سعادت پائی۔ جزاهم الله احسن الجزا ۔ ایڈیٹر صاحب البدر فرماتے ہیں۔ اس جگہ اس بات کا ذکر کر دینا بھی ضروری خیال کرتا ہوں کہ اگر چہ میں نے بہت دفعہ حضرت خلیفہ مسیح کا درس سا ہے۔ تاہم ان نوٹوں کی طیاری میں یادداشتوں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بعض دیگر دوستوں کی نوٹ بکیں بھی دیکھی ہیں۔ جن میں سے قابلِ ذکر میرے مکرم دوست جناب اکبر شاہ خاں صاحب ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور انہیں دینی دنیوی حسنات سے مالا مال کرے اور اس کے علاوہ دو تین تفسیروں کو بھی مد نظر رکھا ہے۔ جن میں سے اس جگہ قابلِ ذکر شیخ یعقوب علی عرفانی ایڈیٹر الحکم کی تالیف کردہ تفسیر بنام ترجمتہ القرآن ہے جسے میں نے بہت مفید اور کارآمد (ضمیمه اخبار بدر ۹ نومبر ۱۹۱۱ نمبر ۲، ۱۱،۳) نکات اور لطائف کا مجموعہ پایا ہے۔