حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 43 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 43

حقائق الفرقان ۴۳ سُورَةُ الصَّفْتِ کرنے والے ہیں صریح ۔ تفسير وَبَشِّرُنَهُ بِاسحق ۔ یہ غلام حلیم کے علاوہ دوسرے بیٹے کی بشارت ہے۔ وَ بُرَكْنَا عَلَيْهِ ۔ اس اولا دابراہیم پر جس کا نام اسمعیل تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۳) ۱۲۱ - سَلامُ عَلَى مُوسَى وَهُرُونَ - ترجمہ ۔ کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو ۔ تفسیر۔ کسی نبی کا بیان دوبارہ ہوتا ہے تو دراصل اس میں پیشگوئی ہوتی ہے۔ احکام فقیہ کے متعلق تو قریباً ڈیڑھ سو آیات ہیں ۔ ان کے علاوہ جو آیات ہیں ان سے مقصود ہے کہ انسان با خدا انسان بن جاوے اور وہ اخلاق فاضلہ سیکھے ۔ اللہ سے پاک تعلق پیدا کرے۔ سَلامُ عَلَى مُوسَى وَهُرُونَ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَ عَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّلِحِينَ - التحیات میں ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۳) ١٢٦ - اَتَدْعُونَ بَعْلًا وَ تَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ - ترجمہ ۔ کیا تم بعل کو پوجتے ہو اور اَحْسَنُ الْخَالِقِین کو چھوڑتے ہو (یعنی بہت ہی اچھے خالق )۔ تفسیر - بعلا ۔ سورج کو بھی ایک دیوتا مانا گیا ہے۔ سورج کی ہیکل کو بعل کہتے ہیں۔ چاند کو وہ لوگ مؤنث سمجھتے تھے اور سورج کو مذکر بعل مرد کو کہتے ہیں۔ احْسَنَ الْخَالِقِينَ ۔ تمام اندازہ کرنے والوں سے خوبیوں میں بڑھ کر۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۳) ۱۴۰ تا ۱۴۴ - وَ إِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ - إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ - فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ - فَلَوْ لَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور بے شک یونس بھی رسولوں میں سے تھا۔ جب وہ اپنے بادشاہ سے ناراض ہو کر) بھری