حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 41
حقائق الفرقان لدا سُورَةُ الصَّفْتِ بجالائیے انشاء اللہ تعالی مجھے آپ صابر پاویں گے۔ اس وعدہ پر پکا رہوں گا ۔ اب ذرا دیکھو! اللہ تعالیٰ نے اس فرمانبردار بچے کو جس نے اپنے آپ کو حکم الہی کے موجب گویا ذبح کرواہی لیا کیا کیا اجر دیئے ۔ وہ لڑکا جس نے رضا الہی کے لئے مرنے سے پہلے مرنا اختیار کیا خدا نے اسے کیسا زندہ کیا کہ قیامت تک بادشاہ لوگ اپنے آپ کو اس کی اولاد میں سے ہونے کا فخر کرتے رہیں گے۔ اس کی اولاد کے بچے بھی سید یعنی سردار کہلاتے ہیں۔ خدا نے اس کا نام صادق الوعد رکھ دیا۔ کیا یہ کوئی چھوٹے بدلے ہیں۔ نہیں نہیں یہ بڑی بات ہے جو ہر ایک کے نصیب نہیں ہوتی ۔ سرور کا ئنات بھی انہی کی اولاد میں سے ہیں۔ کیا یہ کوئی تھوڑی بات ہے مگر کیا وجہ ۔ وہی کہ اس نے خدا کو ناراض نہ کرنا چاہا۔ اس کی رضا کے لئے مرنے سے پہلے مرنا اختیار کیا۔ خدا عملوں کو دیکھتا۔ ہے ظاہر شان و شوکت پر ہی یہ انعامات منحصر نہیں جس کو چاہے چن لیوے۔ الحکم جلد نمبر ۱۹۱۸ مورخہ ۶ و ۱۳ جولائی ۱۸۹۸ء صفحہ ۱۲) ۱۰۴ تا ۱۰۶ - فَلَمَّا اَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ وَ نَادَيْنَهُ أَنْ يَا بْرَاهِيمُ - قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ ۔ پھر جب دونوں تعمیل حکم پر آمادہ ہوئے اور ابراہیم نے بیٹے کو پیشانی کے بل پچھاڑا۔ اور ہم نے اس کو زور سے پکارا اے ابراہیم! تو نے اپنا رو یا سچا کر دکھایا ( اور تو صدیق اور خلیل ہو گیا ) بے شک ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں محسنوں کو ۔ تفسیر۔ جب وہ دونوں خدا تعالیٰ کے حکم پر راضی ہو گئے اور ابراہیم نے اسے منہ کے بل زمین پر ا لٹایا۔ ہم نے آواز دی ۔ اے ابراہیم ! ! تو نے اپنی رؤیا کو سچا کر دکھایا۔ ہم محسنوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشر ن صفحه (۲۲۱) صفحہ ا صدقت الرويا - سیریا (شام ، جانب شمالی عرب جس میں بیت المقدس فلسطین ہے) کے ملک میں انسانی قربانی کا رواج تھا چنانچہ سیحی تعلیم کی جڑ بھی یہی ہے۔ اسی بناء پر وہ خدا کے اکلوتے بیٹے کی قربانی پر ایمان لاتے ہیں۔ ہند میں بلید ان کا رواج تھا۔ جے پور میں اب بھی اس جگہ روز بکرا ذبح ہوتا ہے۔