حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 440
حقائق الفرقان ۴۴۰ سُورَةُ الْحَاقَّةِ طرف سے بیا پت یہ پانچ استھول ( عناصر خمسہ ) پانچ سوھشم ( حواس ) یہ دس بھوت جس کے انگ ہیں اور وہ سب جگت ( مخلوق ) کو اونگھ کر ( کود کر ) ٹھیرا ہے۔ اور منتر نمبر ۳: اس ایشور کی سب زمین و غیره چرا چر جگت ( کل مخلوق ) ایک جزو ہیں اس جگت بنانیوالے کے تین حصہ ناش رہت مہما اپنے منور سروپ میں ہے۔ نمبر ۴: اور کہا تین حصوں والا پر میشور سب سے اوتم سنسار سے الگ مکت سروپ نکلتا ہے ۔ اس پرش کا ایک حصہ سے ایک جگت میں پھر ہر پیدائش اور پرلے کا چکر کھاتا ہے۔ نمبر ۵ میں ہے اس براٹ سنسار کے اوپر سردار پورن برہم رہتا ہے۔ اس کے بعد بھی وہ پہلے سے ظاہر برش جگت سے علیحدہ رہتا ہے۔ غرض سترہ منتر تک یہی مضمون مکرر کیا گیا ہے پہلے منتر میں یہ لفظ کہ وہ سب جگت کو اونگھ کر ٹھیرا ہے۔ منصف انسان کے لئے قابلِ غور ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے۔ کہ وہ خدا پر میشر سب جگت کو پھاند کر ٹھہرا ہے۔ اور تیسرے منتر کا مطلب ہے کہ خدا پر میشور کے چار حصہ ہیں۔ ایک حصہ مخلوق میں اور تین حصہ بالاتر ہیں ۔ اور نمبر ۴ کا مطلب ہے کہ پرمیشور سنسار سے الگ ہے اور اس کے تین حصہ خلق سے بالا ہیں اور نمبر ۵ میں ہے۔ اوپر پورن برہم رہتا ہے۔ اور (دیوتہ۔ امرت مانشو ناش تر شئے و ہام لوگ ندھیر تم) کا مطلب اور عرش پر ہے کا مطلب اگر ایک نہ ہو تو ہم ذمہ دار ہیں ۔ سوال سوم : اگر قرآن کریم نے آٹھ کا ذکر کیا ہے تو وہاں فرشتوں کا تذکرہ نہیں مگر آپ کے ہاں صاف مسلم ہے کہ آٹھ دیوتا اس کے تخت سلطنت کو اٹھا رہے ہیں۔ دیکھو ستیارتھ پرکاش صفحہ ۴۴ میں ہے کہ یا گولکیہ جی نے شاکلئیہ کو فرمایا ہے۔ آٹھ دسو یہ ہیں ۔ پھر ان کی تفصیل کرتے کہا ہے کہ ان سب کو دسو اس لئے کہتے ہیں کہ ان میں یہ گنج کائنات محفوظ اور اور قائم ہے یا گولکیہ کے معتقدہ انسانی بات کو ماننا اور خدائے پاک کی بات کو نہ ماننا کیسی بے انصافی ہے۔ اور حقیقی بات سناتے ہیں ۔