حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 428 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 428

حقائق الفرقان ۴۲۸ سُوْرَةُ الْقَلَمِ تفسیر۔ صَاحِبِ الْحُوت: تیزی والا ۔ غضب والا ۔ حوت مچھلی کو بھی کہتے ہیں ۔ اس ہیں۔ اس لئے ترجمہ ہوا ۔ مچھلی والا ۔ تب اشارہ ہوا الْتَقَمَهُ الْحُوتُ کی طرف۔ فرمایا ۔ اے نبی تو منکرین کی تکلیف دہی پر صبر کر دہی پر صبر کر ۔ یہ تکالیف اور مصائب تیرے لئے غمزدہ ہونے کا موجب نہ ہوں ۔ وقت قریب ہے کہ تیری کامیابی ظاہر ہو گی ۔ اور تیری صداقت سب پر کھل جائے گی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۱۰ مورخہ کے ردسمبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۸۱) ۵۲- وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ يَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونَ - ترجمہ ۔ اور قریب ہے کہ منکر آنکھوں سے تجھے گھور گھور کر پھنسلا پچھلاویں جب وہ سنتے ہیں قرآن اور بولتے ہیں کہ یہ بھی ضرور دیوانہ ہے۔ تفسیر - يُزلقونك ۔ مجھے گھورتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۱۰ مورخہ ۷ے دسمبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۸۱) ۵۳- وَمَا هُوَ الَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِينَ - ترجمہ ۔ اور قرآن تو کچھ نہیں مگر تمام جہانوں کے واسطے پند و یادگارا ہے۔ تفسیر۔ ذکر ۔ شرافت۔ بڑائی۔ اس کتاب پر عمل کرنے والے تاریخی لوگ ہو جائیں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۱۰ مورخہ کے ردسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۱)