حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 422
حقائق الفرقان ۴۲۲ سُوْرَةُ الْقَلَمِ کے ساتھ برابر نہیں ہو سکتے جو قطع تعلق کرنے والے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ا ا نمبر ۹۰۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۹) ۳۹ إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ - ترجمہ ۔ کیا آخرت میں تم کو وہی ملے گا جو تم پسند کرو گے ( کیا تم کو پورا اس میں اختیار دیا گیا ہے )۔ تفسیر ۔ تَخَيَّرُونَ ۔ جو تم پسند کرو۔ کیا جو تم پسند کرتے ہو وہ شریعت بن سکتی ہے؟ خیالات کے ساتھ واقعات وابستہ نہیں ہو سکتے ۔ یہ بہت مشکل بات ہے کہ انسان کی تمام خواہشات پوری ہوتی چلی جائیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۰۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۲۷۹) ۴۱،۴۰- اممْ لَكُمْ أَيْمَانُ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ۚ إِنَّ لَكُمْ لَهَا دو تَحْكُمُونَ - سَلُهُمْ أَيُّهُمْ بِذلِكَ زَعِيمٌ - ترجمہ ۔ یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی اور تم کو وہی ملے گا جو تم حکم کرو گے ۔ ان سے پوچھ کہ ان میں سے کون اس کا ذمہ لیتا ہے۔ تفسير إلى يَوْمِ الْقِيمَةِ - قیامت کے معاملہ میں ۔ زعيم - ذمہ دار ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۹۴۸ مورخه ۳۰ رنومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۹) ۴۳، ۴۴۔ يَومَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَ يُدْعَونَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ - خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَلِمُونَ - ترجمہ ۔ جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور ان کو بلایا جائے گا سجدہ کرنے کو (یعنی نماز کے لئے ) تو وہ نہ کر سکیں گے ( یعنی تارک نماز اذان سنے تو سجدے کی طرف نہیں آ سکتے ) ۔ جھکی ہوں گی ان کی آنکھیں اور ذلت ان پر چھائی ہوئی ہوگی اور حالانکہ وہ تندرستی کی حالت میں نماز کے لئے بلائے جاتے تھے۔ - تفسیر - يُكشَفُ عَنْ سَاقٍ ۔ یہ ایک محاورہ عربی زبان کا ہے۔ اور اس کے معنے ہیں ۔ جب حقیقت کھل جائے گی یا جب بہت گھبراہٹ ہوگی ۔