حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 420
حقائق الفرقان لدا۔ سُوْرَةُ الْقَلَمِ دی گئی ہے۔ اس سے نیک فائدہ اٹھاؤ۔ یہ ایک ابتلا ہے کہ مال و جاہ والا ہو کر تم پیغمبر وقت کی اطاعت کرتے ہو یا نہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۴۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۸٬۲۷۷) يستثنون - استثناء سے مراد شکر نعمت اللہ کا بجالانا ہے اور انشاء اللہ کہنا ہے۔ اہلِ محاورہ بولتے ہیں۔ حلف فُلَانٌ يَمِينًا لَيْسَ فِيهَا اسْتِغْنَاءُ انسان کو چاہیے کہ اپنے ہر ارادے میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرے اور اس کے علم اور قدرت سے سہارا لے۔ اور انشاء اللہ کہے ۔ مگر اس مقدس کلمہ کو وعدہ پورا نہ کرنے کا بہانہ نہ بنائے جیسا کہ فی زمانہ بعض لوگوں کی عادت ہوگئی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱ انمبر ۹۴۸ مورخه ۳۰ رنومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۸) ۲۰ - فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِنْ رَّبِّكَ وَهُمْ نَابِمُونَ - ترجمہ ۔ پھر اُس پر تیرے رب کی طرف سے ایک بلا پھر گئی اور وہ سوتے کے سوتے ہی رہے۔ تفسیر۔ طائف ۔ پھر جانے والا عذاب۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۸) رات کے وقت اس قوم پر عذاب آیا تھا۔ ۲۶۔ وَغَدَوا عَلَى حَرْدِ قَدِرِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور سویرے ہی جا پہنچے بخل کی نیت سے اپنے کو پورا قادر سمجھ کر۔ تفسیر قدرین ۔ لپک کر چلنے والے۔ مساکین کے نہ دینے کا اندازہ کرنے والے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۸) ۲۹ - قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ ترجمہ۔ (ان کے) منجھلے اور بہتر آدمی نے کہا کیوں میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ اللہ کی تسبیح کیوں نہیں کرتے۔ تفسیر ۔ اوسَطُهُمْ ۔ جوان میں سے اچھا تھا۔ ۔ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۹۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۸) اے فلاں شخص نے قسم کھائی اور انشاء اللہ نہ کہا۔