حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 416 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 416

حقائق الفرقان ۴۱۶ سُوْرَةُ الْقَلَمِ اسی خلق عظیم کی طرف اشارہ ہے۔ جہاں گزشتہ انبیاء کا ذکر کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم ہوا ہے۔ فَبِها لَهُمُ اقْتَدِهُ - (الانعام : (۹) انبیاء سابقین میں جو خاص باتیں منفر د طور پر مخصوص تھیں ۔ ان تمام اخلاق متفرقہ کو اپنی ذات میں جمع کرلے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۷۶ مورخہ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۶) حدیث شریف میں آیا ہے إِنَّمَا بُعِثْتُ لا تَمِمَ مَكَارِمَ الْأَخْلاقِ میری بعثت اس غرض کے واسطے ہے کہ تمام اخلاق حسنہ کو اپنے کمال تک پہنچا دوں ۔ اسی پر شاعر نے کہا ہے ه ۲ حُسنِ یوسف دم عیسی ید بیضاداری آنچه خوباں ہمہ دارند تو تنہاداری فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ بِأَيِّكُمُ الْمَفْتُونَ ۔ یہ پیشگوئی ہے کہ اے نبی وہ زمانہ قریب ہے جبکہ تو بھی دیکھ لے گا۔ اور یہ تیرے مخالف بھی دیکھ لیں گے کہ کس کی بات سچی نکلتی ہے۔ اور کون مجنون ثابت ہوتا ہے۔ فتح مکہ نے بہت جلد کفار پر ثابت کر دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جو فرمایا تھا وہی سچ اور حق تھا۔ مجنون اسباب صحیحہ کے مہیا نہ کر سکنے کے سبب ناکام رہتا ہے۔ انبیاء ہمیشہ کامیاب ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۷) ہوتے ہیں ۔ - إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ - ترجمہ ۔ بے شک تیرا پروردگار اسے خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے گمراہ ہے ( یعنی تیرے منکر گمراہ ہی ہیں ) اور وہ ہدایت پائے ہوؤں کو بھی خوب جانتا ہے ( یعنی تجھے جو سب ہادیوں کا سردار ہے )۔ تفسیر اللہ تعالٰی نا کامیابی اور کامیابی اندھا دھند نہیں دیا کرتا بلکہ مومن و کا، دیا کرتا بلکہ مومن کو کامیاب کرتا ہے اور منکر کو نا کامی حاصل ہوتی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۸ ، ۹ مورخہ ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۷) ے تو انہیں کے سیدھے راستہ کی پیروی کر ۔ ۲ آپ حسن یوسف دم عیسی اور ید بیضا رکھتے ہیں ۔ وہ تمام معجزات جو دوسروں کی انفرادی خوبیاں ہیں وہ سب آپ میں جمع ہیں ۔