حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 410
حقائق الفرقان ۴۱۰ سُورَةُ الْمُلْكِ کی نعمتوں کی قدر کرے کہ اس نے کس قدر احسان ہم پر کئے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا ا نمبر ۶ ، ۷ - ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۵) ٢٦ - وَ يَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - ترجمہ ۔ اور وہ ( بے ایمان ) کہتے ہیں کہ (عذاب یا قیامت کا ) وعدہ کب پورا ہو گا جب تم سچے ہو۔ تفسیر - متی ۔ کفار سوال کرتے ہیں، یہ وعدہ کب پورا ہو گا۔ ہم پر کب عذاب آئے گا۔ یہ تو اسی دنیا کی بات ہے۔ تم تاریخ مقرر کرو! (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۷،۶۔ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۶) ۲۸ فَلَمَّا رَأَوُهُ زُلْفَةً سِيِّئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَقِيلَ هُذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَدَّعُونَ - ترجمہ ۔ پھر جب اُس ( عذاب یا قیامت کو دیکھیں گے کہ قریب ہی موجود تھا تو منکروں کے ہرے بگڑ جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی تو نے وہی تو ہے جس کو تم مانگتے تھے۔ تفسیر۔ فرمایا۔ عذاب آئے گا۔ اور تم روسیاہ ہو جاؤ گے۔ ۲۹ تَدَّعُونَ ۔ وہ عذاب جس کو تم زور سے مانگتے تھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۷،۶-۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۶) تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۵) سئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا - کافروں کے بڑے آدمی برا منائیں گے۔ ٢٩ - قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِي اللهُ وَمَنْ مَّعِيَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَنْ يُجِيرُ الْكَفِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ - ترجمہ ۔ ان سے کہہ دو (خبر ) اگر مجھے اور میرے ساتھ والوں کو اللہ ہلاک کر دے یا ہم پر رحم فرماوے، مگر وہ کون ہے جو کافروں کو ٹیس دینے والے عذاب سے پناہ دے۔ تفسیر بہت لوگ کہا کرتے ہیں کہ یہ الہام ہوا تھا۔ کیوں پورا نہیں ہوا۔ فرمایا۔ تم پر عذاب ضرور آئے گا خواہ میرے سامنے آئے ۔ خواہ میرے بعد آئے ۔ تم نجات نہیں پاسکتے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۶، ۷ مورخہ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۶)