حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 32
حقائق الفرقان ۳۲ سُورَةُ الصَّفْتِ شَيْطَنِ مَّارِدٍ ۔ ایک مخلوق ہے جو نا پاک اور مخلوق سے دور رہتی ہے۔ عرب اسے کا ہن کہتے ہیں۔ شانہ بین بھی انہی میں داخل ہیں ۔ وہ انبیاء کی اتباع نہیں کرتے اور غیب کی باتوں کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں ۔ لَا يَسْمَعُونَ إِلَى الْمَلَا الْأعلى - جبرائیل اور اس کے قرب والے ملائکہ تک ان کی رسائی نہیں ۔ مگر وہ زمین کے ملائکہ یا ادھر اُدھر سے کچھ اڑا لیتے ہیں۔ کچھ جھوٹ ملا دیتے ہیں۔ شِهَابٌ ثَاقِب - چمکتا ہوا شعلہ پڑتا ہے اور وہ جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۲) الْمَلا الأعلى - جناب البہی کا الہام اولا جن کو پہنچتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷) ۲۳ ، ۲۴ - احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَ أَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوا يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَاهُدُ وَهُمْ إِلَى صِرَاطِ الْجَحِيمِ - ترجمہ ۔ حکم ہو گا جمع کرو ظالموں کو اور ان کے ساتھ والوں اور مردوں اور عورتوں کو اور ان کو جن کی یہ پوجا کرتے تھے۔ اللہ کے سوا ۔ پھر اُن کو دوزخ کے راستہ پر چلاؤ۔ تفسیر ازواج جمع ہے زوج کی اور زوج کے معنی ہیں۔ ساتھی (الْأَزْوَاجُ : الْقُرَنَاءُ) یعنی ازواج بمعنی ساتھی کے ہیں۔ سُبْحَنَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَهَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنْفُسِهِمْ لا (سیپاره ۲۳۔ رکوع ۲- سوره لیس:۳۷) سورہ! فَنِيَةَ أَزْوَاجٍ مِنَ الضَّأْنِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ سیپارہ ۸۔ رکوع ۴- سورة الانعام : ۱۴۴) وَآخَرُ مِنْ شَكْلِهِ أَزْوَاجُ - - (سیپارہ ۲۳۔ رکوع ۱۳- سوره ص : ۵۹) ے پاک ذات ہے وہ جس نے بنائے جوڑے سب چیز کے اس قسم سے جو اُگتا ہے زمین میں اور ان کے نفسوں سے۔ ۱۲ پیدا کئے آٹھ نر اور مادہ بھیڑ میں سے دو اور بکریوں میں سے دو۔ ۱۲ شکل کا طرح طرح کی چیزیں۔ ۱۲ اور کچھ اور اسی