حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page iv of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page iv

اسی طرح آپ کی تصانیف کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ۔ مَنْ أَرَادَ حَلَّ غَوَا مِضِ التَّنْزِيلِ وَاسْتِعْلَامَ أَسْرَارِ كِتَابِ الرَّبِّ الْجَلِيلِ فَعَلَيْهِ بِاشْتِغَالِ آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۵۸۴) هَذِهِ الْكُتُبِ جو شخص قرآن کریم کے عمیق مطالب کو حل کرنے اور رب جلیل کی کتاب کے اسرار جاننے کا ارادہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ آپ کی کتب کا مطالعہ کرے۔ آپ کو قرآن کریم سے جو محبت تھی اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ خود فرماتے ہیں:۔ میں مجھے خدا کی ہی کتاب پسند آئی ۔“ وو مجھے قرآن مجید سے بڑھ کر کوئی چیز پیاری نہیں لگتی ۔ ہزاروں کتابیں پڑھی ہیں ان سب بدر ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷ ) قرآن میری غذا، میری تسلی اور اطمینان کا سچا ذریعہ ہے اور میں جب تک اس کو کئی بار مختلف رنگ میں پڑھ نہیں لیتا مجھے آرام اور چین نہیں آتا ۔ 66 ( ترجمة القرآن شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحه ۴۶) اور فرمایا کرتے تھے۔ خدا تعالیٰ مجھے بہشت اور حشر میں نعمتیں دے تو میں سب سے پہلے قرآن شریف مانگوں گا تا کہ حشر کے میدان میں بھی اور بہشت میں بھی قرآن شریف پڑھوں، پڑھاؤں اور سنوں۔“ ( تذكرة المہدی جلد اول صفحہ ۲۴۶) آپ نے ساری عمر قرآن کریم کے علوم کے اکتساب میں گزاری اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد پر جب آپ ہجرت کر کے قادیان دارلامان تشریف لائے تو اُس دن سے وفات تک نہایت یکسوئی اور نہایت با قاعدگی کے ساتھ قرآن کریم کے پڑھنے اور پڑھانے میں اپنی زندگی کے اوقات صرف فرمائے۔ قادیان میں رمضان المبارک کے خصوصی درس کے علاوہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں بھی اور آپ کی وفات کے بعد بھی سارا سال قرآن کریم کا باقاعدگی سے درس دیتے تھے۔