حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 364
حقائق الفرقان ۳۶۴ سُورَةُ التَّغَابُنِ اطاعت کرتے ہو کہ وہ محسن ہے۔ تو سب محسنوں سے بڑا محسن تو اللہ ہے۔ جس نے تمہارے محسن کو بھی سب سامان اپنی جناب سے دیا۔ اور پھر اس سامان سے تمتع حاصل کرنے کا موقع اور قومی بھی اسی کے دیئے ہوئے ہیں ۔ اگر کسی کی اطاعت اس لئے کرتے ہو کہ وہ بادشاہ حکمران ہے۔ تو تم خیال کرو ۔ اللہ وہ احکم الحاکمین ہے۔ جس کا احاطہ سلطنت اس قدر وسیع ہے ۔ کہ تم اس سے نکل کر کہیں باہر نہیں جا سکتے ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ یمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمُ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا لَا تَنْقُذُونَ إِلَّا بِسُلْطن - (الر - (الرحمن: ۳۴) یہ دنیا کے حاکم تو یہ شان نہیں رکھتے ۔ جب ان کی اطاعت کرتے ہو تو پھر اس احکم الحا پھر اس احکم الحاکمین کی اطاعت تو ضروری ہے۔ ( تشخیذ الاذہان جلدے نمبر ۵۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۲۹٬۲۲۸) اے اے جماعت جن وانس کی ! اگر تم میں طاقت ہے کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جا سکو تو نکل بھاگو۔ نکل ہی نہ سکو گے مگر پروانگی کے ساتھ۔