حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 301
حقائق الفرقان ۳۰۱ سُورَةُ الْجُمُعَةِ سکتا۔ اس لئے مجھے ضرورت نہیں کہ میں ان پر کوئی لمبی بحث کروں۔ میرا مطلب اور مدعا صرف یہ ظاہر کرنا ہے کہ دوسرا کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیا کہ ان کا تزکیہ کیا کہ ان کی حالت یہاں تک پہنچی ۔ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا (بنی اسرائیل: ۱۱۰) وہ روتے ہوئے ٹھوڑی کے بل گر پڑتے ہیں اور ان کو فروتنی میں ترقی ملتی ہے اور يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا ( الفرقان: ۶۵) اپنے خدا کے سامنے سجدہ اور قیام میں رات کاٹ دیتے ہیں تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا (السجدة: ١٧) راتوں کو اپنی خواب گاہوں اور بستروں سے اٹھ اٹھ کر خوف اور امید سے اپنے رب کو پکارتے ہیں۔ پھر یہاں تک ان کا تزکیہ کیہ کیا کیا کہ کہ آ آخر رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (المائدة: کی ۱۲۰) سندال ان کومل گئی ۔ کسی بادی اور مصلح کی ایسی سچی تاثیر اور تزکیہ کا پتہ دو ۔ میں نے ہزاروں ہزار کتابیں پڑھی ہیں اور دنیا کے مختلف مذاہب کو ٹٹولا اور تحقیق کیا ہے۔ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ اس قسم کی حیرت انگیز تبدیلی، کوئی ہادی، پیغمبر ، نبی ، رسول، اپنی قوم میں نہیں کر سکا جو ہماری سرکارنے کی ہے۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَسَلِّمْ یہ چھوٹی سی بات نہیں ۔ یہ بہت بڑی عظیم الشان بات ہے۔ اس وقت بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی اور تاثیر افاضہ برکات کا ایک زندہ نمونہ موجود ہے جس سے آپ کی شان اور ہمت اور علو مرتبت اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ وہ تیرہ سو سال کے بعد بھی اپنی تاثیریں ویسی ہی زبردست اور قوی رکھتا ہے جس سے ہم ایک اربعہ متناسبہ کے قاعدہ سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ اس کی تاثیریں ابدی ہیں اور وہ ابدالآباد کے لئے دنیا کا ہادی اور رسول ہے۔ اس وقت ہمارا امام زندہ نمونہ ہے ان برکات اور فیوض کا ۔ جس نے آکران فیوض اور برکات اور قدسی تاثیروں کا ثبوت دیا ہے۔ جو صحابہ کی اے اللہ ان سے خوش ہو گیا ہے اور وہ اللہ سے راضی ہو چکے۔