حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 290 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 290

حقائق الفرقان ۲۹۰ سُورَةُ الصَّفِ ۳ ہے مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى - إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى - (النجم: ۵،۴) إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى الى (الانعام: (۵) قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى الی - (یونس : ۱۶) ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۳۸ تا ۲۴۱) ۹ ۱۰ - يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ دِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ - ترجمہ ۔ یہ چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے اور اللہ تو اپنے نور کو پورا کرنے والا ہے اگر چہ بُرا مانا کریں کافر ۔ وہی اللہ ہے جس نے بھیجا اپنے رسول ( محمد مصطفی احمد مجتبیٰ ل السلام کو ہدایت کا سچا دین دے کر تا کہ اس کو غالب کرے سب ہی دینوں پر گو مشرک برا مانا ہی کریں۔ تفسیر۔ چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کی روشنی اپنے منہ سے اور اللہ کو پوری کرنی ہے اپنی روشنی اور پڑے برا مانیں منکر ۔ وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول راہ کی سوجھ لے کر اور سچا دین کہ اس کو غالب کرے او پر تمام دینوں کے اور پڑے براما نیں مشرک۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۶۵ حاشیہ ) لے نہیں بولتا ہے اپنے چاؤ سے یہ تو حکم ہے جو بھیجتا ہے ۔ میں اسی پر چلتا ہوں جو مجھ کو حکم آتا ہے۔ سے تو کہہ میرا کام نہیں کہ اس کو بدلوں اپنی طرف سے۔ میں تابع ہوں اسی کا جو حکم آوے میری طرف۔