حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 278
حقائق الفرقان ۲۷۸ سُوْرَةُ الْحَشْرِ بنانے والا ، سب اچھے نام اُسی کے ہیں اسی کی تسبیح یاد کرتے رہتے ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہیں ۔ وہی بڑا ز بر دست بڑا ہی حکمت والا ہے۔ تفسیر ھو ۔ وہ خود بخود موجود جس کا نام ہے اللہ ۔ الْخَالِق ۔ ہر ایک چیز کا کامل حکمت کے ساتھ اندازہ کرنے والا ۔ الْبَارِئُی ۔ ہر ایک چیز کو اس کے اندازہ کے مطابق بے نقص و تفاوت ظاہر کر نیوالا - المُصَوِّرُ ۔ اسی اندازہ اور عمدگی سے صورتوں اور شکلوں کا عطا کرنے والا ۔ اسی کے ایسے نام ہیں کہ تمام خوبیوں پر شامل ہوں اسی کی تسبیحیں کرتی اور اسی کی پاک اور کامل ترین ہستی کو تمام وہ چیزیں جو آسمان وزمین میں ہیں ثابت کرتی ہیں وہ غالب جس کے تمام کام حکمتوں پر مبنی ہیں ۔ تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ) (۲۱۶) هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنى - اللہ تعالیٰ ہے اندازہ کرنے والا ( خلق کے معنے لغت عرب میں تقدیر کے بھی آئے ہیں ۔ اسی واسطے خَلَقَ لَكُمْ مَا فِي الْأَرْضِ ( البقرة : ٣٠) بلفظ ماضی صحیح ہے ) وجود بخشنے والا اور رنگ برنگ صورتیں عطا کرنے والا ۔ تمام صفات کاملہ سے تمام نقصوں سے منزہ۔ نیست سے ہست کرنے اسے ہست کرنے والا ۔ کیونکہ یہ ایک کمال ہے اور خدا کو سب موصوف کمالات حاصل ہیں ۔ خدا کو انسان اپنے پر قیاس نہ کرے کیونکہ انوپیم لَيْسَ كَمِثْلِہ ہے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۳۶) لے جس نے زمین کی سب کی سب چیزیں تمہارے ہی واسطے پیدا کیں ۔