حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 271 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 271

حقائق الفرقان ۲۷۱ سُوْرَةُ الْحَشْرِ جہاں ان کا گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ وہ اجاڑیں گے اپنے گھر اپنے ہی ہاتھوں سے اور ایمانداروں کے ہاتھوں سے بھی تو عبرت پکڑ والے آنکھ رکھنے والو! تفسیر تورات میں بنی اسرائیل کو حکم تھا کہ سچے نبی سے ڈریں لیکن ان لوگوں نے کفار مکہ کی طرح نبی برحق کی مخالفت کی ۔ وعید الہی سے نڈر ہو گئے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بنی نضیر ( بنی اسرائیل ) ویران اور تباہ ہو کر مدینے سے نکل گئے ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۴) بت پرست تو میں اسلام کے مقابلہ سے ہار کر بت پرستی کے دعوے سے باز آ رہی ہیں اور بالکل اس مسالہ میں صلح جو ہورہی ہیں۔ کیونکہ انڈیا میں کچھ برہموں ہو گئے ہیں اور کچھ آریہ سماج۔ ادھر یورپ و امریکہ میں یونی ٹیرین ۔ فری تھنکروں کا سمندر موج مار رہا ہے۔ اور کیا خوب ہوا حضرت مسیح کی خدائی نیست و نابود ہو رہی ہے۔ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمُ بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَأْولِي الأَبْصَارِ مخلوق اسلام کے مقدس مذہب میں آ رہی ہے۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۵) وہ عیسائیت کی عمارت جس کو ہاتھ لگانے سے خود ہمارے ابتدائی عمر کے زمانہ میں لوگ خوف کھاتے تھے آج خود عیسائی تو میں اس مذہب کے عقائد سے متنفر ہو کر اس کے برخلاف کوشش میں ایسے سر گرم ہیں کہ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمْ کے مصداق بن رہے ہیں اور شرک کے ناپاک عقائد سے بھاگ کر ان پاک اصولوں کی طرف اپنا رخ کر رہے ہیں جن کے قائم کرنے کے واسطے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوئے تھے۔ یہ سب واقعات قرآن شریف کی اس پیشگوئی کی صداقت کو ظاہر کر رہے ہیں ۔ کہ اِنا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّ لَهُ لَحَافِظُونَ تحقیق ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے۔ اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔ ( بدر جلد ۲ نمبر ۵۰ مورخه ۱۳ / دسمبر ۱۹۰۶ صفحه (۹) ا - وَالَّذِينَ جَاءُو مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ۔ - ترجمہ ۔ اور ان کے لئے بھی ہے فے کا مال جو ان کے بعد آئے اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !