حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 264
حقائق الفرقان ۲۶۴ سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ مجادلہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے نام سے جو سب واقعات کو پہلے ہی سے جانتا ہے اور عدل وانصاف سے فیصلے فرماتا ہے اور عاجزی کو بہت پسند فرماتا ہے۔ - وَ الَّذِينَ يُظْهِرُونَ مِنْ نِسَابِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسًا ذَلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۔ ترجمہ ۔ جو لوگ اپنی بیبیوں سے ظہار کر بیٹھیں پھر وہ اپنے کہے سے پلٹنا چاہیں (یعنی اپنے قول سے نادم ہوں ) تو ایک غلام آزاد کرنا چاہیے ایک دوسرے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ۔ اس بات کی تم کو نصیحت کی جاتی ہے اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے خوب خبر دار ہے۔ تفسیر ۔ اس میں عرب کی ایک رسم کا ابطال فرمایا۔ (تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۴) جو لوگ اپنی بیبیوں کو ماں کہہ بیٹھے۔ اور انہیں الگ کرنا چاہتے ہیں۔ پھر اس بات پر نادم ہوئے ان پر لازم ہے کہ بی بی کے پاس جانے سے پہلے غلام آزاد کریں وغیرہ وغیرہ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۶) ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا ۔ (۱) جو انہوں نے بات کی اس کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔ ۲۔ ایک دفعہ نہیں بلکہ پھر کہہ دیتے ہیں۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۴) 1 - إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللهَ وَرَسُولَهُ كَبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ قَدْ أَنْزَلْنَا أَيْتِ بَيِّنَتِ وَ لِلْكَفِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ - ترجمہ ۔ جو لوگ مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی وہ ذلیل ہوئے جیسے ذلیل ہوئے ان