حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 243 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 243

حقائق الفرقان ۲۴۳ سُورَةُ الرَّحْمَنِ تمام دنیا کا فلسفہ پرانا ہو یا نیا۔ اس کو نہیں جھٹلا سکتا۔ بخاری نے اس کے معنے کئے ہیں مُحُسبان كَحُسْبَانِ الرَّحی۔ سورج اور چاند کا حساب دیکھو۔ ایک سیکنڈ کی بھی اس میں غلطی نہیں ہوتی ۔ اگر ہم قطب شمالی یا قطب جنوبی پر ہوں تو چاند اور سورج چکی کی طرح چلتے معلوم ہوتے ہیں اور اگر ہم خط استوا پر ہوں تو فلک المغز لہ چرنے کی طرح چلتے معلوم ہوں گے۔ اور محسبان ان دونوں صورتوں میں صادق آتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۲۶) ۹ - اَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ - ترجمہ ۔ تم حد سے نہ بڑھوترازو میں ۔ تفسیر ہر چیز ، ہر کام، ہر کامیابی کے لئے ایک اندازہ مقرر ہے۔ اس سے باہر نہ جاؤ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳) ۱۳ - وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ - ترجمہ ۔ اور اناج ہے بھو سے والا اور خوشبودار پھول ۔ تفسیر - ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ ۔ یہ تمام چیزیں کسی کام کے لئے بنائی گئیں تو کیا تو اے انسان نکما ۔ تو بھی کوئی کام کر ۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۸۳) ۱۸ - رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ - ترجمہ ۔ اور وہ رب ہے دو مشرقوں کا اور دو مغربوں کا ۔ تفسیر - رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ - صيف وشتاء کے مطالعہ کے اختلاف کے اعتبار سے کہا۔ ۲۰۔ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِينِ - تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳) ترجمہ ۔ اس نے دو سمندروں کو جاری کیا ہے جو مل جائیں گے۔ تفسير - مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ - بحیرہ قلزم و بحیرہ روم - ( تشحذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۳)