حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 232
حقائق الفرقان ۲۳۲ سُورَةُ النَّجْمِ 66 قدرت میں قسم والے مضمون کے واسطے ایک قدرتی شاہد ہوتی ہے اور یہ قسم قدرتی نظاروں میں اپنے مطلب کی مثبت ہوتی ہے جو قسم کے بعد مذکور ہو گا۔ مثلاً إِنَّ سَعْيَكُمْ لشتى ۔ ا - (الليل : ۵) ایک مطلب ہے جس کے معنی ہیں ”لوگو! تمہارے کام مختلف ہیں۔ اور ان کے نتائج بھی الگ الگ ہیں " قرآن مجید اس مطلب کو قانون قدرت درت سے سے اس اس طرح طرح ثابت ثابت کرتا کرتا ۔ ہے۔ وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَ النَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى - وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى - (اليل : ۲ تا ۴ ۔ کیا معنی؟ رات پر نظر کرو جب اس کی کالی گھٹا چھا جاتی ہے۔ پھر دن پر نظر ڈالو۔ جب اُس نے اپنے انوار کو ظاہر کیا۔ پھر مرد اور عورت کی خلقت اور بناوٹ پر غور کرو۔ اور ان کے قدرتی فرائض اور واجبات کو سوچو تو تمہیں صاف طور پر عیاں ہوگا کہ بے ریب تمہاری کوششیں الگ الگ اور ان کے نتائج علیحدہ علیحدہ ہیں۔ ایسے ہی باری تعالیٰ کے نام جان و مال کو دینے اور نافرمانیوں سے بچنے والا اور اعلیٰ درجہ کی نیکی کا مصدق ۔ اور اس کے مقابل جان اور مال سے دریغ کرنے والا نا فرمان اور اعلیٰ درجہ کی نیکی کا مکذب بھی الگ الگ ہیں اور الگ نتیجہ حاصل کریں گے۔ ہمارے پاک ہادی ، سرور اصفیاء، خاتم الانبیاء کی اثبات نبوت اور آپ کی عظمت اور بڑائی ثابت کرنا بڑا احقاق حق اور آپ کے منکروں کو ملزم کرنا بڑا ابطال باطل تھا۔ قرآن کریم نے اس احقاق حق اور ابطال باطل پر پر زور دلائل دیتے ہیں۔ ان دلائل کا بیان اس جگہ موزوں نہیں ۔ البتہ ان پر پرزور براہین میں سے اس والنجم کے پہلے رکوع میں ۔ احقاق حق اور ابطال باطل کا ایک ثبوت ہے۔ اور قبل اس کے کہ حضور علیہ السلام کی صداقت اور راستی اور سچائی کو ثابت کیا جاوے۔ نفس نبوت اور مصلح کی ضرورت کو قرآن میں والنجم کا لفظ فرما کر باری تعالیٰ نے ثابت فرمایا ہے۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے۔ عرب ایک ایسا جزیرہ نما تھا جس میں علی العموم پانی کی قلت تھی اور اس کے ملک حجاز میں بخصوص سڑکوں اور میلوں کے نشانات ۔ اس کے راہوں میں ہرگز نہ تھے۔ اس لئے عرب لوگ غالباً رات کو سفر کرتے تھے۔ اور ثریا نام انجم سے سمت کو قائم کر لیتے تھے۔ جس طرح ا بے شک تمہارے کام الگ الگ ہیں ۔