حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 214 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 214

حقائق الفرقان ۲۱۴ سُوْرَةُ الثَّرِيتِ ۴۔ امتحان لینا۔ محنت لینا بھی فتنہ کے معنے ہیں۔ قرآن کریم میں ہے۔ وَفَتَنَّكَ فُتُونَا (طه : ۴۱) اور ہم نے تیرا خوب امتحان لیا - وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً (الانبیاء:۳۶) اور ہم امتحان کے طور پر تمہیں بدی اور نیکی میں مبتلا کرتے ہیں۔ ۵۔ فتنہ کے معنے دکھ بھی قرآن کریم میں آئے ہیں۔ چنانچہ فرمایا ہے۔ وَ الْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ (البقرۃ: ۱۹۲) اور دکھ دینا قتل سے بھی سخت تر ہے۔ وَ قُتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ (البقرة: ۱۹۴) اور ان لڑنے والوں سے تم بھی لڑو تا ان کی ایذا رسانی بند ہو جائے ۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۴) ۲۱، ۲۲ - وَ فِي الْأَرْضِ ايْتُ لِلْمُوقِنِينَ - وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ - ترجمہ ۔ اور زمین میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں یقین کرنے والوں کے لئے ۔ اور خود تمہارے نفسوں میں بھی۔ تو کیا تم دیکھتے نہیں؟ تفسیر ہمہ اوست کے مسئلہ پر ایک آیت بھی نص صریح الدلالہ نہیں ۔ یہ دیگر بات ہے کہ خود غرض لوگوں نے اپنے مدعا کے اثبات کے لئے قرآن کریم سے اس پر استدلال کیا ہے۔ میں نے یہ دو آیتیں قائلین وحدۃ الوجود سے استدلال میں سنی ہیں۔ اول - وَ فِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ۔ مگر جب اس آیت کا ماقبل ان سے دریافت کیا جاوے تو حیران رہ جاتے ہیں۔ اس کا ماقبل یہ ہے۔ وَ فِي الْأَرْضِ أَيْتُ لِلْمُوقِنِينَ - بات نہایت صاف ہے کہ اس زمین میں اس موجودات میں یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں اور جب تم اس سیر بیرونی سے فارغ ہو جاؤ تو پھر اپنے نفوس میں مطالعہ کرو۔ تدبر کرو۔ دوسری آیت شریف - هُوَ الْأَوَّلُ وَ الْآخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ (الحديد: ۴) ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۵، ۱۹۶) وَفِي أَنْفُسِكُمْ - اے آیات نہ کہ اللہ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۲) ے وہی سب سے پہلے ہے (اس سے پہلے کوئی نہیں) اور وہی سب سے پیچھے ہے (اس سے پیچھے کوئی نہیں) وہی ظاہر ہے ( اس کے اوپر کوئی نہیں) وہی باطن ہے ( اس سے چھپی ہوئی کوئی چیز نہیں )