حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 186 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 186

حقائق الفرقان ۷ تا ۱۰ - ١٨٦ سُوْرَةُ الْفَتْحِ وَ يُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ وَالْمُنْفِقْتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكْتِ الظَّانِينَ بِاللهِ ظَنَّ السَّوْءِ عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ ۚ وَ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا وَ لِلَّهِ جُنُودُ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا - إِنَّا أَرْسَلْتُكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَ نَذِيرًا - لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَ وَ رَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَ وَ تُوَقِّرُوهُ وَ تُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَ أَصِيلًا - ترجمہ ۔ اور ان منافق مرد اور عورتوں کو عذاب دے گا اور مشرک مرد اور عورتوں کو جو گمان کرتے ہیں اللہ کے ساتھ برا ۔ انہی پر پڑے گا مصیبت کا برا چکر اور اللہ ان پر خفا ہوا اور در بدر کر دیا ان کو اور ان کے لئے تیار کر رکھا ہے جہنم ! اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے۔ ہے۔ اور اللہ ہی ۔ اور اللہ ہی کے لشکر ہیں آسمان اور زمین کے اور اللہ بڑاز بردست حکمت والا ہے۔ بے شک ہم نے تجھ کو بھیجا ہے بادشاہ بنا کر جو دوستوں کو خوش خبری سنانے والا دشمنوں کو ڈرانے والا ہے۔ تا کہ تم ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر اور اس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور اللہ ہی کی تسبیح کر و صبح و شام ۔ تفسیر ۔ اور اللہ سزا دے گا منافق مرد و عورت اور مشرک مرد و عورت کو جو اللہ کی نسبت بدظنی رکھتے ہیں۔ انہیں کے اوپر برائی کا پھیر ہے اور اللہ ان پر ناراض ہوا اور ان پر لعنت کی اور ان کیلئے جہنم تیار کیا۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے ( یہ لوگ اپنی دولت ، کثرت اور قوت پر فریفتہ نہ ہوں اور اپنے موجودہ وقت کو جس سے سزا ابھی غائب ہے۔ سردست آرام کا زمانہ تصور فرما کر مغرور نہ ہو جاویں۔ ان کو سزا دینا ، ان کا استیصال کرنا اور عقل و فکر انسان سے باہر نا اندیشہ سامانوں کا ہلاکت کے بہم پہنچانا ہم پر کچھ دشوار نہیں ہے۔ اسباب ہمارے ہیں اور اسباب اور اسباب کے خالق ہم ہیں ) اور آ ہیں ) اور آسمان وزمین کے لشکر اللہ - نظر اللہ کے قبضہ میں ہیں اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔ ہم نے تجھ کو (اے نبی ) شاہد ، مبشر ، نذیر بھیجا ہے ( اب ضرور ہے کہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ اسے ( رسول کو ) قوت دو اور اس کی تعظیم کرو۔ اور صبح و شام اللہ کے نام کی تقدیس کرو۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۰ حاشیہ )