حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 169
حقائق الفرقان ١٦٩ سُورَةُ الْأَحْقَافِ - أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَلَا تَمْلِكُونَ لِي مِنَ اللَّهِ شَيْئًا هُوَ اعْلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِ كَفَى بِهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - ترجمہ ۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کو نبی نے اپنے دل سے بنا لیا ہے تو جواب دے دے کہ اگر میں اس کو بنالا یا ہوں اپنے دل سے تو تم اللہ سے میرا کچھ پیچھا نہیں چھڑا سکتے وہی بخوبی جانتا ہے جن کاموں میں تم لگے ہوئے ہو تو اللہ کی یہ غیب گوئی کافی ہے تمہارے میرے درمیان شہادت دینے کو اور وہی غفور الرحیم ہے۔ کو غفورالرحیم تفسیر۔ کیا کہتے ہیں یہ بالا یا تو کہ اگر میں بنالا یا ہوں تو تم میرا بھلا نہیں کر سکتے ۔ اللہ کے سامنے کچھ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۹ حاشیہ ) ا ،اا - قُلْ مَا كُنْتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ وَ مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُم إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى وَمَا أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ - قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللهِ وَ كَفَرْتُمْ بِهِ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَأَمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ - - - ترجمہ ۔ تو کہہ دے میں نیا اور انوکھا رسول تو نہیں ہوں اور میں جانتا نہیں کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا اور میں تو اُسی پر چلوں گا جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اور میں ہوں ہی کیا صرف ایک کھلم کھلا دشمنوں کو ڈرانے والا ہی۔ تو کہہ دے بھلا غور کرو یہ قرآن اگر اللہ ہی کی طرف سے ہوا اور تم نے اس کو نہ مانا اور بنی اسرائیل کا ایک حکمران شہادت دے چکا اپنے مثیل کی تو وہ ایمان لا چکا اور تم نے اپنے کو بڑا سمجھا اور دوسرے کو حقیر ۔ کچھ شک نہیں کہ ظالم لوگ جس راہ پر چل رہے ہیں وہ تو اللہ کی بتائی ہوئی نہیں ۔ تفسیر ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا لطیف ارشاد فرما یا قُلْ مَا كُنْتُ بِدُعَا مِنَ الرسل کہہ دو کہ میں کوئی نیا رسول تو نہیں آیا۔ مجھ سے پیشتر ایک در از سلسلہ انبیاء ورسل کا گزرا