حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 150 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 150

حقائق الفرقان ۱۵۰ سُورَةُ الزُّخْرُفِ تفسير وَ فِيهَا مَا تَشْتَهِيْهِ الْأَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْأَعْيُن ۔ اور تمہارے لئے اس میں وہ چیزیں ہیں جو نفس چاہتا ہے اور آنکھیں مزہ لیتی ہیں ۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۷۵ حاشیه ) ٨٦ - وَتَبْرَكَ الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۚ وَعِنْدَهُ عِلْمٌ السَّاعَةِ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ - ترجمہ ۔ بڑی بابرکت ہے وہ ذات اور اسی کی سلطنت آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے بیچ میں ہے اور اسی کے نزدیک ہے قیامت کا علم اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔ تفسیر - وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ - گو پاسخ مرکز خدا کے پاس ہے جہاں اب بھی مرکز پہنچیں گے۔ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۔ یہ بھی ثابت ہوا کہ عیسی تمہارے پاس نہیں آئے گا۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰) ۸۷- وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وور وَهُمْ يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ اور وہ تو کچھ اختیار نہیں رکھتے جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا شفاعت کرنے کے لئے مگر ہاں جس نے گواہی دی سچی اور وہ جانتے ہیں ۔ تفسیر۔ بعض لوگ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شافع ہونے کا ثبوت قرآن مجید سے طلب کرتے ہیں ۔ ان کیلئے یہ آیت حجت قویہ ہے ۔ وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ۔ اور جن کو یہ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ شفاعت کے مالک نہیں ۔ ہاں یہ بات صحیح ہے کہ ایک شافع ہے۔ جس نے حق کی گواہی دی اور وہ لوگ اسے خوب جانتے ہیں۔ یعنی ( سید نا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ۔ اسی طرح ایک اور آیت ہے ۔ وَ لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا ( النساء : ۶۵) اور اگر ان لوگوں نے اپنی جان پر کوئی ظلم کیا تو وہ تیرے پاس آتے اور اللہ سے مغفرت مانگتے اور رسول بھی ان کیلئے مغفرت مانگتا ۔ تو اللہ کو توبہ قبول کرنے والا مہربان پاتے۔ ،