حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 138
حقائق الفرقان ۱۳۸ سُورَةُ الزُّخْرُفِ حم سُورَةُ الزُّخْرُفِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ زخرف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔ ترجمہ ۔ اللہ نے حمایت کی محمد کی ۔ تفسیر - حمید و مجید وحی ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰) - إِنَّا جَعَلْنَهُ قُرْنَا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - ترجمہ - ہم نے اس کتاب کو بنایا ہے قرآن عربی زبان کا تاکہ تم مجھو۔ تفسیر - إِنَّا جَعَلْنَهُ قُرْءنًا عَرَبِيًّا (الزخرف: (۴) میں جَعَلْنَا پر بڑی بڑی بحثیں ہوئی ہیں کیونکہ مسلمانوں میں ایک فرقہ قرآن کو مخلوق اس بنا پر کہتا ہے۔ امام احمد بن حنبل فرماتے تھے کہ جَعَلَ کا لفظ بولو نہ کہ خَلَقَ کا ۔ جَعَلْنَهُ کے معنے بَيَّنَّاهُ ( بیان کیا ہم نے ) ۔ ان معنوں کے رو سے کوئی مشکل نہیں پڑتی۔ الفضل جلد نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱) - وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتٰبِ لَدَيْنَا لَعَلى حَكِيمٌ - ترجمہ ۔ اور بے شک وہ قرآن سورہ فاتحہ میں ہے اور ہمارے نزدیک وہ بلند قدر حکمتوں سے بھری ہوئی ہے ۔ تفسیر - انه ۔ اس ضمیر کی طرف خیال رکھو۔ سب قرآن مجید کی طرف پھرتی ہیں ۔ سوائے ایک کے کہ شیطان کی طرف ہے۔ في أم الكتب - محکمات کا علم ہو تو سب قرآن کا حل ہو جاتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)