حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 130 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 130

حقائق الفرقان ۱۳۰ سُورَةُ الشُّورى تفسیر لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً اللہ نے چاہا ایک ہو جاؤ گے۔ چنانچہ ہو گئے ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰) ۱۲- فَاطِرُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَ مِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ - ترجمہ ۔ وہ پیدا فرمانے والا ہے آسمانوں اور زمین کا اسی نے پیدا کر دیئے تمہارے لئے تمہارے ہی میں سے جوڑے اور چوپایوں میں سے جوڑے تم کو پھیلاتا ہے اُس میں ۔ اُس کے جیسی تو کوئی بھی چیز نہیں اور وہی بڑا سننے والا ہے بڑا د یکھنے والا ہے۔ تفسیر۔ ہم اللہ تعالی پر ایمان لاتے ہیں کہ وہ جمیع صفات کاملہ سے موصوف اور تم اور تمام بدیوں سے منزہ ہے وہ اپنی ذات میں ، اپنے صفات میں ، اسماء اور محامد اور افعال میں واحد لاشریک ہے۔ وہ اپنی ذات میں یکتا ، صفات میں بے ہمتا اور افعال میں لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ اور بے نظیر ہے۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۵ مورخه ۲۶ فروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۳) لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ۔ اس کے مانند کوئی نہیں اور وہ ہے سنتا دیکھتا۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۲۵ حاشیه ) میں جس ایمان پر قائم ہوں وہ وہی ہے جس کا ذکر میں نے لا اله الا اللہ میں کیا ہے۔ میں اللہ کو اپنی ذات میں واحد، صفات میں یکتا اور افعال میں لیس کمثلہ اور حقیقی معبود سمجھتا ہوں ۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۱۳۱ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه (۳) ۲۴- ذلِكَ الَّذِي يُبَشِّرُ اللهُ عِبَادَهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ قُلْ لَّا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى وَ مَنْ يَقْتَرِفُ حَسَنَةً نَزِدْ لَهُ فِيهَا حُسْنًا إِنَّ اللهَ غَفُورٌ شَكُورٌ ۔ ترجمہ ۔ یہی وہ حالت ہے جس کی خوش خبری دیتا ہے اللہ اپنے ان بندوں کو جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے ۔ تو کہہ دے میں تو کچھ تم سے مانگتا نہیں اس پر مزدوری مگر رشتے ناتے میں محبت قائم رکھو