حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 97 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 97

حقائق الفرقان ۹۷ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ تفسیر۔ کفر اور تکبر اور بداعمالی کے کسب سے مہرلگتی ہے۔ ان بری باتوں کو چھوڑ دو۔ مہر ہٹی ہوئی دیکھ لو۔ خدائے تعالیٰ نے اپنے قانون میں یہ بات رکھ دی ہے کہ جن قوئی سے کام نہ لیا جاوے وہ قومی بتدریج اور آہستہ آہستہ کمزور ہوتے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ قومی جن سے کام نہیں لیا گیا۔ اسی طرح سے بیکار اور معطل رہتے رہتے بالکل نکھے ہو جاتے ہیں اور ان پر صادق آتا ہے کہ اب ان قومی پر اور ان قومی کے رکھنے والوں پر مہر لگ گئی ہے۔ ہر ایک گناہ کا مرتکب دیکھ لے۔ جب وہ پہلے پہل کسی برائی کا ارتکاب کرتا ہے تو اس وقت اس کے ملکی قومی کیسے مضطرب ہوتے ہیں پھر جیسے وہ ہر روز برائی کرتا جاتا ہے ویسے آہستہ آہستہ وہ اضطراب اور حیا اور تامل جو پہلے دن اس بد کا ر کو لاحق ہوا وہ اڑ جاتا ہے۔ تمہیں تعجب اور انکار کیوں ہے؟ انسانی نیچر اور فطرت اور اس کی بولی پر غور کرو ۔ شریر اور بد ذات آدمی کو ایک ناصح فصیح نہیں کہتا کہ ان کی عقل پر پتھر پڑ گئے ۔ ان کے کان بہرے ہو گئے۔ ان کی سمجھ پر تالے لگ گئے ۔ کیا ان مجازوں سے حقیقت مراد ہوتی ہے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۱۸) اسی طرح بہکاتا ہے اللہ اس کو جو ہو زیادتی والا شک کرتا۔وے جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں بغیر سند کے جو پہنچی ان کو ۔ بڑی بیزاری ہے اللہ کے یہاں اور ایمانداروں کے یہاں ۔ اسی طرح مہر کرتا ہے اللہ ہر دل پر غرور والے سرکش کے۔ (فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۴ حاشیه ) عَلَى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبر جبار - مہر بے وجہ نہیں لگی یا در ہے۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۹) ٣٧ - وَ قَالَ فِرْعَوْنُ يَهَا مِنْ ابْنِ لِي صَرْحًا لَعَلَّى ابْدُعُ الْأَسْبَابَ - ترجمہ ۔ اور فرعون نے کہا اے ہامان ! بنا میرے لئے ایک اونچا محل تاکہ میں جا پہنچوں ان راستوں یا تدبیروں سے۔ تفسیر - يُهَا مِنْ ابْنِ لِي صَرْحًا اے ہامان ! میرے لئے ایک محل تیار کر۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰ حاشیه )