حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 74
حقائق الفرقان ۷۴ سُورَةُ طَهُ پیشگوئی کی گئی تھی۔ چنانچہ لکھا ہے کہ قیداریوں کی سال کے بعد کمر ٹوٹ جائے گی۔ اس آیت میں ان باتوں کو یاد دلایا گیا ہے۔ لزاما - لازمی آنے والے عذاب ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰) ۱۳۱ - فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوبِهَا وَ مِنْ أنَاءِ الَّيْلِ فَسَبِّحْ وَ أَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضَى - ترجمہ ۔ تو صبر کر کافروں کے کہنے پر اور تسبیح کر تیرے رب کی تعریف کے ساتھ آفتاب نکلنے اور ڈوبنے سے پہلے اور رات کے کچھ حصوں میں تاکہ تو خوش ہو جائے ۔ تفسیر۔ سیخ ۔ نماز پڑھو۔ اناي اليل - مغرب عشاء - تہجد ۔ اطراف النَّهَارِ ۔ دن کے ڈھلنے سے پہلے اشراق وسطی اور بعدۂ ظہر ۔ اصبر ۔ دشمنوں کی ہلاکت کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی نسخہ نہیں ۔ ایک صبر کرنا ۔ دوم نمازیں سنوار کر پڑھنا۔ ہم نے بہت تجربہ کیا ہے۔ لَعَلَّكَ تَرضی ۔ ان نمازوں سے کچھ ایسی بات ملے گی کہ تم خوش ہو جاؤ گے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰) اس سوال کے جواب میں کہ قرآن مجید میں تو فَسَبِّحْ ہے اس سے نماز کس طرح ثابت ہوئی فرمایا کہ جب مولیٰ علی یا امام حسین بولا جاتا ہے۔ تو اس کا مفہوم جو قائلین شیعہ کے دلوں میں ہے وہ کس طرح کھلا۔ یہ تاریخی روایات و تو اتر پر مبنی ہے۔ ورنہ موجودہ لوگوں نے نہ علی کو دیکھا۔ نہ حسین کو۔ مگر یقین سب کرتے ہیں۔ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس آیت کے اور صلوٰۃ کے جو معنے سمجھے اور جیسا کچھ اس حکم کی تعمیل کی۔ اس کے لاکھوں بلکہ کروڑہا مسلمان گواہ ہیں ۔ اور قرآن مجید سے بھی زیادہ تواتر کے ساتھ یہ بات ہم کو پہونچی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم