حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 44
حقائق الفرقان ママ سُورَةُ طُهُ حضرت صاحب نے کھانے کے متعلق کس قدر تاکید فرمائی ہے۔ میں نے کہا۔ پھر لحاظ داری کیا ہوئی ؟ لحاظ داری ہوتی تو آپ جو ان سے باعتبار قوم و عہدہ معزز ہیں ۔ آپ کے لئے کوئی خاص اہتمام ہوتا۔ اس طرح اسے سمجھا کر میں نے پھر دکھایا کہ دیکھو۔ گھاس پر ہم دونوں کا پاؤں پڑ رہا ہے مگر اس بڑ کی چوٹی پر نہیں ۔ خدا نے ایک کو بڑا بنادیا۔ ایک کو چھوٹا ۔ خدا تمہیں نیک مجلس عطا کرے اور عاقبت اندیشی سے گفتگو کرنے کا طرز آوے۔ لوگوں سے ان کے قدر کے مطابق بات کرو۔ حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ آمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُنَزِلَ النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ - جب کوئی بات کرنے والا بیہودگی کی راہ اختیار کرے تو تم ایسی تدبیر کرو کہ وہ بیہودگی چھوڑ دے۔ (بدرجلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ صفحه ۴) ۴۷ - قَالَ لَا تَخَافَا إِنَّنِي مَعَكُمَا اسْمَعُ وَ أَرى - ترجمہ ۔ اللہ نے فرما یا تم دونوں مت ڈرو میں تو تمہارے ساتھ ہوں۔ خوب سنتا بھی ہوں اور دیکھتا ہوں ۔ تفسیر معیت متشابہ ہے محکم نہیں۔ کیونکہ باعتبار ذات کے تو اللہ تعالیٰ فرعون ہامان کے ساتھ بھی ہے پھر ایک اور مقام ہے۔ جب حضرت موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا۔ ہم پکڑے گئے تو حضرت بولے ۔ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ - الشعرآء: ۲۳) دیکھئے یہاں بنی اسرائیل کے ساتھ بھی معیت نہ رکھی۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۴) ۴۸- فَاتِيَهُ فَقُولَا إِنَّا رَسُولًا رَبِّكَ فَأَرْسِلُ مَعَنَا بَنِي إِسْرَاءِيلَ وَ لَا تُعَذِّبْهُمْ قَدْ جِئْتُكَ بِآيَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ وَالسَّلْمُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - ترجمہ ۔ تو اس کے پاس جاؤ اور بول ہم دونوں تیرے رب کے فرستادہ ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اور ان کو دکھ نہ دے۔ ہم تیرے پاس ایک نشان لے کر آئے ہیں تیرے رب کی طرف سے اور ہدایت کی پیروی کرنے والے ہی پر سلامتی ہوتی ہے۔ تفسیر۔ سو جاؤ تم دونوں اس کے پاس اور تم دونوں کہو کہ ہم دونوں تیرے پروردگار کے بھیجے ا رسول اللہ نے ہمیں ارشاد فرمایا کہ ہم لوگوں کو ان کے مقام اور مرتبہ کے مطابق رکھیں ۔ ۲ ہرگز نہیں ہرگز نہیں ۔ بے شک میرے ساتھ تو میرا رب ہے وہ مجھے جلد راستہ بتا دے گا قریب کا۔