حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 42
حقائق الفرقان لد سُورَةُ طُهُ ہارون کو میرا بوجھ بٹانے والا بنا۔ اس سے میری پیٹھ کو تقویت دے اور میرے معاملہ میں اسے ساتھی بنا تو کہ ہم مل کر تیرے نام کی تقدیس کریں اور تجھے بہت یاد کریں۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۷ حاشیہ ) رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدری۔ شرح صدر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی فرماں برداری کے لئے دل تیار ہو جاوے۔ جس کو انشراح صدر ہوتا ہے۔ اسے (1) اللہ پر ایمان ہوتا ہے۔ (۲) ذکر الہی کرتا ہے ۔ (۳) بہادر ہوتا ہے ۔ (۴) آنکھ، زبان، اعضاء کسی امر لغو کا مرتکب نہیں ہوتا ۔ (۵) اللہ کی طرف جھکا رہتا ہے۔ (۶) مخلوق سے احسان کرتا ہے ۔ (۷) دانا ہوتا ہے۔ (۸) عجز اور کسل کا اس میں نام نہیں ہوتا۔ (۹) متوکل علی اللہ ہوتا ہے۔ (۱۰) سعی والا ہوتا ہے ۔ مومن کو چاہیے کہ: (۱) ۔ ہدایت کا علم سیکھے اور سکھائے ۔ (ب)۔ شبہات کو دلائل ، دعا اور تدبیر سے دور کرے۔ (ج) خواہشوں اور شہوتوں میں شیطان کا مقابلہ کرے ۔ (و)۔ زبان ، جان، مال سے اللہ کے دشمنوں کا مقابلہ کرے۔ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي - عُقْدَةِ اللسَان کلام میں روانگی نہ ہونے کا نام ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۶ - ۱۶۷) رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِی - قبولیت دعا کا ذکر جو اس سورۃ کا منشاء ہے۔ موسیٰ مانگتے ہیں نبی کریم کو فرمایا۔ أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ح لَكَ صَدْرَك ( تشحيذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۶۷) ۱ - إِذْ تَمْشِي أُخْتُكَ فَتَقُولُ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ يَكْفُلُهُ فَرَجَعْتُكَ إِلَى أُمِّكَ كَي تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ وَ قَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّيْنَكَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنَّكَ فتُونَا فَلَبِثْتَ سِنِينَ فِي أَهْلِ مَدْيَنَ ثُمَّ جِئْتَ عَلَى قَدَرٍ يَمُوسى - ترجمہ ۔ جب تیری بہن گئی اور کہا کیا میں تمہیں بتلادوں ایسی دایہ جو اسے پالے سنبھالے۔ پس ہم نے تجھ کو تیری ماں کی طرف لوٹا دیا تا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھاوے اور تو نے ایک اے کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا۔