حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 486 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 486

حقائق الفرقان لد ٧ سُورَةُ سَبَا ۴۴۔ وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمُ ايْتُنَا بَيِّنَتٍ قَالُوا مَا هَذَا إِلَّا رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يَصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُكُمْ وَقَالُوا مَا هَذَا إِلَّا إِفْكَ مُفْتَرَى وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ۔ - ترجمہ ۔ اور جب ان پر پڑھی جاتی ہیں ہماری کھلی کھلی آیتیں تو پھر وہ آپس میں کیا کہتے ہیں کہ یہ تو ایک آدمی ہی ہے، چاہتا ہے کہ تم کو اس سے روک دے کہ جس کی پوجا کرتے تھے ہمارے باپ دادا۔ اور کہتے ہیں کافر یہ قرآن بھی تو ایک بنایا ہوا جھوٹ دکھتا ہے اور حق چھپانے والے کہتے ہیں حق بات کے مقدمہ میں جب وہ ان کے پاس آئی کہ یہ تو صاف قوم سے قطع تعلق کرانے والی ہی بات ہے۔ تفسیر - سحر مبين - دل بابا تیں کرتا ہے۔ جو ہمیں اپنی قوم سے کٹوانے والی ہیں۔ دو ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) ۴۷۔ قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَ فُرَادَى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوا مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جِنَّةِ إِنْ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَى عَذَابٍ شَدِيدٍ - ترجمہ ۔ تو کہہ دے میں تو صرف ایک ہی بات کی نصیحت کرتا ہوں تم کو یہ کہ تم اٹھ کھڑے ہو اللہ کے لئے دو دو اور ایک ایک پھر تم خوب غور کرو کہ تمہارے صاحب کو کچھ بھی جنون نہیں وہ تو تم کو بس ڈر سنانے والا ہے ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے ۔ تفسیر - منصف آدمی و محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور عادات پر غور کرنے سے اچھی طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کا دلی ارادہ کیا تھا۔ مقصود بالذات کیا امر تھا۔ آپ کے افعال اور اقوال سے بقدر مشترک اتنا تو ثابت ہے کہ آپ دیوانے اور کم عقل نہ تھے۔ بھلا اتنا بڑا کام (عرب جیسے ملک سے بت پرستی کا استیصال ) کیا ایک کم عقل کا کام ہے۔ خدا کیلئے ذرا یرمیاہ ۲ باب ۱۰ کو پڑھ لو۔ کیا کہتا ہے۔ قیدار میں جا کر خوب سوچو اور دیکھو۔ ایسی بات کہیں ہوئی جیسی یہ بات ہے۔ کیا کسی قوم نے اپنے انہوں کو جو حقیقت میں خدا نہیں بدل ڈالا ؟ معلوم ہوتا ہے یرمیاہ کے زمانے تک یہودی تعلیم کا اثر