حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 479 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 479

حقائق الفرقان کہ ایسا کب ہو گا ؟ ۴۷۹ سُورَةُ سَبَا ایک اور مقام پر بھی اس کا ذکر ہے ۔ وَ يَقُولُونَ مَتى هذا ا هذَا الْوَعْدُ (يس: :۴۹) کے جواب میں فرمایا۔ قُلْ عَسَى أَنْ يَكُونَ رَدِفَ لَكُمْ (النمل: (۷۳) یعنی میں جب یہاں سے چلا جاؤں گا تو وہ واقعہ میرا ردیف ہو گا یعنی میرے بعد آئے گا ۔ وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْفَتْحُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ (السجدة : ٢٩) یہاں وعدے کی بجائے فتح کا لفظ صریح ہے۔ اس کے جواب میں فرمایا ۔ قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيْمَانُهُمْ (السجدة: ٣٠) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ راکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) ۳۱۔ قُلْ لَكُمْ مِيعَادُ يَوْمٍ لَا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ - ترجمہ ۔ کہہ دو تمہارے لئے ایک سال کا وعدہ ہے تو تم اس سے ایک گھڑی پیچھے رہ سکو گے نہ آگے بڑھ سکو گے۔ تفسیر - مِنْعَادُ يَوْمٍ - میرے بعد ہوگا اور ایک سال بعد ۔ یوم سے مراد الہامی زبان میں سال بھی ہوتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) لَكُمْ مِيْعَادُ يَوْمٍ - ایک سال پھر ۔ يَجْمَعُ بَيْنَنَا کی بات پوری ہوئی ۔ جنگ بدر ۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحہ ۴۷۶) تو کہہ تمہارے واسطے ایک سال کی میعاد ہے اس سے ایک ساعت ادھر ادھر نہ کر سکو گے۔ یوم کا لفظ اگر بدوں صبح اور مساکے ہو تو نبوت میں ایک برس کا بھی ہوتا ہے ۔ اندرونہ بائیبل صفحه ۵۹، ۱۳۳ کتب سابقہ میں اس کا ذکر یسعیا نبی ۔ رسالت مآب کی ہجرت اور دشمنوں کے تعاقب کا ذکر کر کے عرب کی بابت الہامی کلام میں کہتا ہے۔ ا اور ان کا کہنا کہ یہ فتح کب ہو گی جب تم سچے ہو۔ ے تو کہہ دے کہ فتح کے دن نہ کام آئے گا کافروں کو ایمان لانا۔