حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 477
حقائق الفرقان ۴۷۷ سُورَةُ سَبَا الْعَرِمِ ۔ جو پانی بند کو توڑ دے۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶) ۱۸ - ذَلِكَ جَزَيْنَهُم بِمَا كَفَرُوا وَ هَلْ تُجْزِئَ إِلَّا الْكَفُور ۔ ترجمہ ۔ یہ ہم نے جزادی ان کو ان کی ناشکری اور انکار کی اور ہم تو اسی کو سزا دیتے ہیں جو نا شکر امنکر ہو۔ تفسیر یہ بدلہ دیا ہم نے ان کو اس پر کہ ناشکری کی اور ہم بدلہ اسی کو دیتے ہیں جو نا شکر ہو ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۳ حاشیہ ) الَّا الْكَفُور - کافر سے مراد کافر باللہ نہیں بلکہ کا فرنعمت ۔ رورو و ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ راکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) ١٩ - وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ الْقُرَى الَّتِى بَرَكْنَا فِيهَا قُرَى ظَاهِرَةً وَقَدَّرْنَا فِيهَا السَّيْرَ سِيرُوا فِيهَا لَيَالِي وَأَيَّامًا آمِنِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور ہم نے کر رکھی تھی سبا والوں اور ان کے پاس بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں بہت سی آمنے سامنے بستیاں اور اس میں ٹھہرا دی تھیں منزلیں ۔ چلو پھرو راتوں دنوں امن وامان سے ۔ تفسیر قُدَّى ظَاهِرَةً ۔ ایک گاؤں سے دوسرا گاؤں نظر آتا اور دوسرے سے تیسرے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ راکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) قرى ظَاهِرَةً ۔ ایک بستی سے نکلتے تو دوسری نظر آنے لگتی ۔ آجکل تو ہر شہر سبا بنا ہوا ہے۔ سفر کیا آرام کا سفر ہے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶) ۲۰ - فَقَالُوا رَبَّنَا بَعِدُ بَيْنَ اَسْفَارِنَا وَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنَهُمْ أَحَادِيثَ وَ مَزَقْنَهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ - ترجمہ ۔ تو انہوں نے اپنے کرتوتوں سے بتلا دیا کہ وہ دور دراز سفر کے طالب ہیں اور اپنے پر انہوں نے آپ ظلم کیا تو ہم نے ان کو کر ڈالا کہا نینیں اور ان کو ہم نے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا چیر کر ۔ بے شک اس میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں ہر ایک بڑے صابر و شاکر کے لئے ۔