حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 459
حقائق الفرقان ۴۵۹ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ ایک اور بزرگ نے مکان کا قبالا پیش کر دیا تھا کہ یہ تم لے لو۔ ہم کوئی اور مکان ڈھونڈ لیں گے۔ یہ سب قرآن مجید کی اطاعت تھی کہ یہ بزرگ لطیف طرز میں سمجھاتے جس سے برا بھی نہ لگے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶،۲۰۵) لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ - جب نبی کی بیبیاں جو مائیں ہیں ۔ ان کے گھر میں بلا اجازت جانا جائز نہیں تو دوسرے گھروں میں زیادہ احتیاط چاہیے۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۵) ۵۷- إِنَّ اللهَ وَمَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا - ترجمہ ۔ بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے رہتے ہیں ۔ اے ایماندارو! تم بھی درود اور سلام بھیجو اس پر بخوبی و بکثرت ۔ تفسير - يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - صلوۃ کے معنے حمد و ثناء۔ (۲) ۔ دعا (۳) ۔ اعلیٰ مرتبہ کی وہ دعا مانگنا جس سے گناہ کا تصرف انسان پر باقی نہ رہے (۴)۔ رحمت خاصہ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) ایک دوست نے کل پوچھا تھا کہ صلوٰۃ اور برکات تو سمجھے مگر یہ جو قرآن شریف میں آیا ہے کہ سَلِّمُوا تَسْلِيمًا ( الاحزاب: ۵۷) سلام اور تسلیم کیا ہوا ؟ اس کے واسطے یا د رکھنا چاہیے کہ آنحضرت ایک دین لائے تھے جس کا نام اسلام ہے اور وہ حقیقی خوشی ، راحت اور خوشحالی کی جڑ اور سر چشمہ ہے۔ اس کی تعلیم پر چلنے سے انسان ہر دکھ سے نجات پاتا اور ہر سکھ اسے میسر ہوتا ہے۔ دیکھو میں بہت بڑی عمر پا چکا ہوں اور اب بڑھا بڑھا ہوگا ہو گیا ہوں اس اس ۔ لئے میری شہادت اس امر میں کافی ہے۔ قاعدہ ہے کہ ہر انسان کو ضرورتیں ہوتی ہیں اور کچھ اس کے ارادے اور خواہشات ہوتی ہیں ۔ کبھی کبھی انسان کو ان کے پورا کرنے کی کوششوں میں غلط کارروائی کی وجہ سے تکالیف اٹھانی