حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 457 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 457

حقائق الفرقان لد 70 سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ ۵۲ - تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَ تُوِى إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ وَ مَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ تَقَرَّ أَعْيُنُهُنَّ وَلَا يَحْزَنَ وَيَرْضَيْنَ بِمَا آتَيْتَهُنَّ كُلُهُنَّ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا فِي قُلُوبِكُمْ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَلِيمًا - ترجمہ ۔ موقوف رکھے، الگ کرے ان میں سے جسے چاہے اور جگہ دے اپنی طرف جسے چاہے اور جس پر تیرا جی چاہے۔ ان عورتوں میں سے جن سے تو الگ ہو گیا تھا تو کچھ گناہ نہیں (اگر جگہ دے) یہ انتظام اور اجازت ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کا موجب معلوم ہوتی ہے اور رنجیدہ نہ ہوں اور وہ راضی رہیں اس پر جو تو نے ان کو دیا سب کی سب یعنی کوئی بی بی ناراضی ظاہر نہ کرے اپنے حصہ پر راضی رہے۔ اور اللہ جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ بڑا جاننے والا ہے گزشتہ انتظام کی خوبی اور بڑا حلیم ہے۔ تفسیر تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَ ۔ یہ اس وقت کا ذکر ہے کہ جب طرفین کو علیحدگی کا اختیار ہو تو اب رضا مندی سے جو ۔ سے جو چاہے رہے اور جسے چاہو رکھو ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تقر أَعْيُنُهُنَّ کیونکہ وہ اپنی مرضی سے دین کیلئے رہیں ۔ روووور ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵) ۵۳ - لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ وَ لَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَ لَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ وَكَانَ اللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ رَقِيبًا ۔ ترجمہ ۔ تجھ کو حلال نہیں اس کے بعد اور عورتیں اور یہ بھی جائز نہیں کہ ان کو بدل کر اور بیبیاں کر لے اگر چہ ان کا حسن کتنا ہی بھلا لگے مگر اپنے ہاتھ کا مال ( یعنی لونڈیاں جائز ہیں ) اور اللہ ہر ایک شے کا نگہبان ہے۔ تفسیر - لا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ ۔ جو اوپر کا معاملہ ہو چکا۔ تو پھر یہ حکم نازل ہوا۔ عام مومنوں کو تو آزادی ہے کہ چار چھوڑ کر اور کر لیں مگر نبی کو یہ بھی اجازت نہیں ۔ حُسنهن ۔ ان کی خوبیاں