حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 436 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 436

حقائق الفرقان ۴۳۶ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ 1 تفسير - هُذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَ رَسُولُهُ - یہ وعدہ پ ۲۳ سورة ص رکوع ۱ میں ہے۔ جُند ما هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ جو بطور پیشگوئی مکہ میں فرمایا گیا کہ مدینہ میں مختلف قو میں چڑھ کر آئیں گی اور شکست کھائیں گی۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مؤرخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۴) ۲۴- مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۚ فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا - ترجمہ ۔ ایماندار آدمی ایسے ہیں جنہوں نے اس عہد کو سچ کر دکھلایا جو اللہ سے انہوں نے عہد کیا تھا کوئی تو ان میں سے ایسا ہے جو پورا کر چکا اپنا ذمہ اور کوئی منتظر ہے اور ردو بدل نہیں کیا کسی نے ذرا سا بھی ۔ تفسیر ۔ مَنْ قَضَى نَحْبَہ ۔ اپنی بات کو پورا کر چکے ہیں۔ خدا کے راہ میں اپنی جانیں بھی دے چکے۔ مَنْ يَنْتَظِرُ - جو اس انتظار میں ہیں کہ اگر ضرورت ہو تو وہ بھی اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۶ ) ۲۵- لِيَجْزِيَ اللهُ الصُّدِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ إِنْ شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ۔ ترجمہ ۔ نتیجہ یہ کہ اللہ جزا دے گا سچوں کو ان کے سچ کی اور منافقوں کو سزا دے گا ( ان کے دغا کی ) اور چاہے تو ان کو توفیق نصیب کر دے۔ بے شک اللہ بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔ تفسير - المُنفِقِينَ ۔ عہد کی خلاف ورزی کرنے والے ۔ عہد توڑنے کا نتیجہ نفاق ہے۔ دوسرے مقام کا پر فرمایا۔ فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ (التوبة: ٧) وَرَدَّ اللهُ الَّذِينَ كَفَرُوا (الاحزاب: ۲۶) ہوا تیز چلی ۔ کفار کے رئیس کے خیمے کی آگ بجھ گئی۔ جسے اس نے منحوس قرار دیا۔ وہ ایسا گھبرایا کہ اونٹ پر چڑھ کر دوڑا۔ وحشت کا یہ عالم تھا کہ اونٹ کا گھٹنا کھولنا یا د نہ رہا۔ ایک دوسرے کو دیکھ کر کافر بھاگتے گئے ۔ یہ خدا کی طرف سے نصرت تھی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴) ے یہ تو ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے جو وہاں شکست دے کر بھگایا جائے گا۔ ہے تو اس کے نتیجہ میں اللہ نفاق ان کے دلوں میں رکھ دیتا ہے۔ سے اور اللہ نے پلٹا دیا ہے ان کافروں کو۔