حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 434
حقائق الفرقان ۴۳۴ سُورَةُ الْأَحْزَابِ اللہ تعالی ستار ہے اور جب تک کسی کی بدیاں انتہا تک نہ پہونچ جاویں اور احاطت به خطيت - البقرۃ : ۸۲) نہ ہو جاوے اور حد سے تجاوز نہ کر جاوے ۔ خدا تعالیٰ کی ستاری کام کرتی ہے۔ بعد اس کے پھر سزا کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے اس سے پہلے کہ تمہاری بدیاں اور کمزوریاں اپنا اثر کر چکیں اور یہ زہر تمہیں ہلاک کر دے۔ اس کی تریاق تو بہ کا فکر کرو۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ رمتی ۱۹۰۴ء صفحه (۸) تی ۱۹۰۴ صفحه ۸ ۱۵- وَلَوْ دُخِلَتْ عَلَيْهِمْ مِّنْ أَقْطَارِهَا ثُمَّ سُبِلُوا الْفِتْنَةَ لَا تَوْهَا وَ مَا تَكَبَّثُوا بِهَا إِلَّا يَسِيرًا - ترجمہ ۔ اور اگر ان پر آ گھسیں مدینہ کے اطراف سے (فوجیں ) پھر ان سے خانہ جنگی طلب کی جائے تو ضرور اس کو دے دیں گے یہ اور اس میں ٹھہریں گے نہیں مگر تھوڑا سا۔ تفسير - الْفِتْنَةُ ۔ کفر، شرک، خانہ جنگی ، مسلمانوں کا قتل ۔ چلے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴) ٢٠ - أَشِحَّةً عَلَيْكُمْ فَإِذَا جَاءَ الْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ تَدُورُ اعْيُنُهُمْ كَالَّذِي يُغْشَى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ فَإِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوكُمُ بِالْسِنَةِ حِدَادٍ أَشِحَّةً عَلَى الْخَيْرِ أُولَئِكَ لَمْ يُؤْمِنُوا فَأَحْبَطَ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ وَ كَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا - ترجمہ تم پر بخل کرتے ہیں پھر جب ڈر کا موقع آتا ہے تو تو ان کو دیکھتا ہے کہ وہ سکتے ہیں تیری طرف۔ چکر کھاتی ہیں ان کی آنکھیں جیسے کسی کو موت نے ڈھانپ لیا ہو پھر جب خوف جاتا رہتا ہے تو تم پر زبان درازیاں کرتے ہیں تیز زبانوں سے بخل کرتے ہوئے مال پر ۔ یہی لوگ ہیں جو ایمان نہیں لاتے تو اللہ نے اکارت کر دیئے ان کے اعمال ۔ اور یہ بات اللہ پر بڑی آسان ہے۔ ے اس کی بدیوں نے اس کو ہر طرف سے گھیر لیا۔