حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 427
حقائق الفرقان ۴۲۷ سُورَةُ الْأَحْزَابِ یہو د سخت بگڑے ہوئے ہیں اور مخالف ہو گئے ۔ یہ لوگ واپس چلے آئے اور اس واقعہ کو نبی عرب پر ظاہر کیا۔ عضل اور قارہ نے جیسے اصحاب الرجیع کے ساتھ غدر اور مگاری کی ہے ایسی ہی اس تکلیف کے وقت یہود نے عہد شکنی کی ۔ اسی واسطے اس غزوہ احزاب اور خندق کے واقعہ میں قرآن فرماتا ہے۔ إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا - هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَ زُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا وَ إِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُ إِلَّا غُرُورًا - (الاحزاب: ۱ تا ۱۳) اس لڑائی میں نوفل بن عبد اللہ کفار کی طرف سے حملہ آور ہوا۔ اور خندق میں گر کر مر گیا۔ دشمنوں نے خون بہادے کر اس کی لاش لینی چاہی ۔ مگر نبی اللہ نے مفت دے دی۔ اس شدت کی حالت میں مختلف اقوام عرب اور نواحی مدینہ کے یہود کی حملہ آوری اور اسلام کی کمزوری کو منافق اور کمزور لوگ دیکھ کر چل نکلے اور کل تین سو آدمی آپ کے پاس رہ گیا۔ اس قلیل جمعیت میں خدائی لشکر اسلام کی امداد کو آیا۔ ہوا کی تیزی اور سردی نے دشمن کے ڈیرے خیمے اکھیڑ دشمن کو راتوں رات بھگا دیا اور کفی اللهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ (الاحزاب: ۳۶) کی تصدیق ظاہر ہوئی ۔ اس لڑائی میں غطفان اور بنو قریظہ اور بنو نضیر اور اہل خیبر کا سلوک ہرگز ہرگز ہرگز فراموش کرنے کے قابل نہیں ۔ ان بد عہد ۔ عہد شکن قوموں کی لڑائی کی جڑھ یہی واقعات ہیں۔ اس لڑائی میں پانچ نمازیں ایک وقت میں پڑھی گئیں اور اس ملی آیت کی جُنْدٌ مَا هُنَالِكَ مَهْزُومُ مِنَ الْأَحْزَابِ - (ص: ۱۲) اسی لڑائی میں تصدیق ہوئی۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۰۵ تا ۱۰۸) لے جب آئے تم پر اوپر کی طرف سے اور نیچے سے اور جب ڈگنے لگیں آنکھیں اور پہنچے دل گلوں تک اور انکل کرنے لگے تم اللہ پر کئی کئی انکلیں وہاں جانچے گئے ایمان والے اور ہلائے گئے سخت ہلا نا اور جب کہنے لگے منافق اور جن اور کے دلوں میں روگ ہے جو وعدہ دیا تھا ہم کو اللہ نے اور اس کے رسول نے سب فریب تھا۔ ہے اور کافی ہو گیا اللہ ایمانداروں کو لڑائی کے بارہ میں ۔ مومنوں کی طرف سے ۔ سے یہ تو ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے جو وہاں شکست دے کر بھگایا جائے گا۔