حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 397
حقائق الفرقان ۳۹۷ سُوْرَةُ الْقُمْنَ سَخَّرَ لَكُم ۔ مفت میں تمہارے کام میں لگا دیا ہے۔ سورج روشنی دیتا ہے۔ پھل پکاتا ہے بادل پانی لاتا ہے۔ زمین کھانے کی چیزیں اگاتی ہے۔ سب چیزیں انسان کے فائدہ کے کاموں میں مصروف ہیں ۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶) انسان اس شخص کی فرماں برداری کرتا ہے جو محسن ہو۔ حاکم مسلط ہو ۔ اللہ جل شانہ اس فطرت کے لحاظ سے انسان کو سمجھاتا ہے۔ ظاهرة - حسن و تناسب وصحت اعضاء اس میں شامل ہے۔ بَاطِنَةً ۔ اس میں عقل و تمیز ، قابلیت، لیاقت، علم، ولایت ۔ نبوت شامل ہے۔ بِغَيْرِ علم ۔ وہ علم جو خدا تعالیٰ اپنی جناب سے بخشا ہے۔ اور نور فراست اور پاک کتاب کو نہیں سمجھتے۔ مگر جھگڑنے اور ہر دین کی بات میں رائے دینے کو تیار۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱) وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ - اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا ہے کہ بحث کرنے کے واسطے تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔ بحث صرف وہ شخص کر سکتا ہے جس کو تین باتیں حاصل ہوں ۔ علم، ہدایت اور روشن کتاب۔ ہر ایک شخص کا کام نہیں کہ بحث کے کام میں مصروف ہو جاوے۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶) حضور علیہ السلام نے ایسے وقت جب تمام دنیا پر روحانی، تمدنی اور اخلاقی حالت کی نسبت ظلمت اور تاریکی چھائی ہوئی تھی اور دنیا کے لوگ گم کردہ راہ بھول بھلیاں میں مبتلا تھے آفتاب کی مانند طلوع فرما کر راہ نمائی کا بیڑا اٹھایا اور لگے نکالنے لوگوں کو ظلمات سے نور کی طرف۔ خدا کے واسطے ذرا غور تو کرو۔ اس سراج منیر کی نور افشانی کے وقت تمام آباد دنیا کا کیسا حال تھا ؟ دنیا کے اشیاء جنہیں انسان کے خادم کہنا چاہیے اور حسب الحکم ۔ أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ (لقمان: ۲۱) ا کیا تم نہیں دیکھتے اللہ تعالیٰ نے مفت تمہاری خدمت میں لگا دیا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔