حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 368 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 368

حقائق الفرقان ۳۶۸ سُورَةُ الرُّومِ بناوٹ پر نظر کر کے دیکھے کہ وہ مٹی سرد اور خشک ہے۔ اسی سرد و خشک سے تیری گرم اور تر جسمانی روح کو پیدا کیا اور عیاں ہے کہ مٹی میں تو کوئی ادراک نہیں ۔ حرکت اراد یہ نہیں ، کوئی حیات نہیں ، رنگت میں دیکھے تو میلی گدری ، وزن میں ثقیل - کثافت میں یکتا ۔ سُبْحَنَ اللَّهِ وَ لَهُ الْحَمْدُ ۔ اسی مٹی کے ذرات سے ایک مدرک متحرک بالا رادہ۔ زندہ ، نئی زندگی کے قابل انسان کی ایسی جسمانی روح بنا دی ۔ جو کدورتوں سے پاک، ہلکا پھلکا ، اعلیٰ درجہ کا شفاف صاف نیز جو ہر ہے کس تحتانی حالت سے کس بلند درجے پر پہنچایا ! پھر بے ریب وہ زبردست طاقت موجود اور بے تر ڈد وہ قدوسیت اور حمد کے لائق ہے۔ یہ اسی ید قدرت کا نقش ہے جسےا ہے جسے اللہ ، یہوواہ ، یزدان ، اوم، کنجک کہتے ہیں۔ بناء على هذا اس مبارک آیت کو پڑھو اور مانو فَسُبْحْنَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ وَ عَشِيًّا وَحِينَ تُظهِرُونَ (الروم: ۱۸ ، ۱۹) پھر اسی مٹی غیر مدرک ۔ غیر متحرک سے انسان کی بقائے نوع اور اس کے آرام کے لئے اسی کے جنس کی بی بی بنائی ۔ اور اپنے اس ارادہ کو جو دونوں کے با ہمی تعلق کی نسبت تھا۔ غور کرو۔ کن پیارے پیارے الفاظ میں بیان فرمایا۔ وَ مِنْ أَيْتِهَ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (الروم : ۲۲) پھر انسانی صفات کی طرف انسانی فطرت کو توجہ دلاتا اور فرماتا ہے۔ وَ مِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَ الْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ لِلْعَالِمِينَ (الروم: ۲۳) ۔ مگر یاد رہے۔ انسانی صفات ایک تقسیم میں دو قسم ہوا کرتے ہیں ۔ ایک قسم انسان کے لے اور اس کے نشانوں سے ہے کہ تم ہی میں سے تمہارے واسطے جوڑا بنایا تو کہ تم اس سے آرام پکڑو اور تمہارے درمیان دوستی اور رحمت ڈال دی ۔ یقیناً اس میں سوچنے والوں کے واسطے نشانیاں ہیں۔ اور اس کے نشانوں سے ہے پیدا کرنا آسمانوں اور زمین کا اور اختلاف تمہاری بولیوں اور تمہارے رنگوں کا۔ یقیناً اس میں عالموں کیلئے نشانیاں ہیں ۔