حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 359 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 359

حقائق الفرقان ۳۵۹ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ صَبَرُوا غضب ، شہوت ، طمع ، سستی ، کاہلی ، کمزوری سے رکے رہیں اور نیکیوں پر قائم ۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷) ٦١ - وَكَأَيِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَ إِيَّاكُمْ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - ترجمہ ۔ بہت سے جانور ہیں کہ وہ لا دے نہیں پھرا کرتے اپنا رزق ۔ اللہ ہی روزی دیتا ہے ان کو اور تم کو اور وہی بڑا سننے والا ہے اور بڑا جاننے والا ہے۔ تفسیر - كَائِنُ مِنْ دَابَّةٍ ۔ ہجرت کرتے ہوئے یہ فکر کہ خرچ کا کیا حال ہوگا۔ اس کے جواب میں فرماتا ہے۔ مگر اس سے یہ مراد نہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ رہو۔ دیکھو وہی جانور جو گھونسلے میں کچھ نہیں رکھتے ۔ وہ بھی آخر سفر کی مشقت اٹھاتے ہیں ۔ تلاش کرتے ہیں ۔ محنت سے۔ ابتغاء فضل کرتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷ ) اللهُ يَرْزُقُهَا وَ إِيَّاكُمْ - مہاجرین کے رزق کا بھی اللہ کا بھی اللہ متکفل ہے ۔ جانور گھر سے کچھ ساتھ لے کر نہیں چلتے ۔ مگر محنت ضرور کرتے ہیں پس مہاجر کو ہاتھ پاؤں تو ڑ کر بیٹھ رہنا جائز نہیں۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳) ٦٢ - وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور اگر تو ان سے پوچھے کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور قابو میں کر رکھا ہے سورج و چاند کو تو وہ ضرور کہیں گے اللہ ہی نے پھر یہ کدھر بھٹکے چلے جاتے ہیں ۔ تفسیر - فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ ۔ یہ مان کر کہ سب کچھ اللہ نے پیدا کیا۔ محبت ، عبادت ، تذلل غیر کیلئے کرتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷ ) ۶۴ - وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر تو ان سے پوچھے کس نے اتارا ابر سے پانی پھر زمین کو مرے پیچھے زندہ کر دیا اس سے