حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 354
حقائق الفرقان ۳۵۴ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ اور وہ سچا مفہوم جو نماز کا ہے وہ حاصل نہیں ہوا۔ اس لئے میں تم سب کو جو یہاں موجود ہیں مخاطب کر کے کہنا چاہتا ہوں کہ تم اپنی نمازوں کا اسی معیار پر امتحان کرو اور دیکھو کہ کیا تمہاری بدیاں دن بدن کم ہو رہی ہیں یا نہیں ۔ اگر نسبتا ان میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا تو پھر یہ خطر ناک بات ہے۔ الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۴) ۴۷۔ وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِى أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَأُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَالْهُنَا وَ الْهُكُمْ وَاحِدٌ وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ - ترجمہ ۔ اور اہل کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر اس طرح کہ وہ بہت ہی عمدہ و پسندیدہ طور پر ہومگر ہاں جو لوگ ان میں سے بے جا کام کریں کہو ہم نے مانا اس کلام کو جو ہماری طرف اتارا گیا اور اس کلام کو جو تمہاری طرف اتارا گیا اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم تو اسی کے فرمانبردار فدائی ہیں ۔ تفسیر ۔ احسن ۔ پسندیدہ طور پر۔ وَقُولُوا ۔ لوگوں پر اپنے افعال سے بھی یہ ظاہر کر دو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷) إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ - مباحثہ میں ابتدا نہ کرو ۔ وقت مقرر ہو نیز یہ کہ حملے کتنے ہوں دشمن کی جو بات حق ہو۔ اسے مان لو۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳) ۴۸- وَكَذَلِكَ اَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ فَالَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمِنْ هَؤُلَاءِ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ وَمَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا الْكَفِرُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے اسی طرح تیری طرف کتاب اتاری تو وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ تو اس کو مانتے ہیں اور اہل مکہ میں سے بعض اس کو مانتے ہیں اور ہماری آیتوں کا جان بوجھ کر انکار تو وہی کرتے ہیں جو منکر ہیں۔ تفسیر۔ ایسے ہی ہم نے اتاری تجھ پر کتاب سمجھ والے اہلِ کتاب تو اس پر ایمان لاتے ہیں اور