حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 322
حقائق الفرقان ۳۲۲ سُوْرَةُ الْقَصَصِ سے اس نے مدد مانگی جو اس کی قوم میں تھا اس شخص کے مقابلہ میں جو اس کے دشمنوں میں سے تھا تو موسی نے اس کو گھونسا مارا تو وہ مر گیا ۔ موسی نے کہا ( یہ تیرے برے کرتوت کا نتیجہ ہے ) جو کار شیطانی تھا۔ کچھ شک نہیں کہ شیطان بڑا گمراہ کرنے والا دشمن صریح ہے۔ تفسیر من عدوه - قبطی تھا۔ هُذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيطن - حضرت موسی نے کہا کہ یہ تجھے شیطانی عمل کی سزادی گئی ہے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲ ) اإِنَّهُ عَدُوٌّ مُّضِلَّ مُّبِينٌ - بے شک وہ دشمن ہے ہلاک کرنے والا ۔ کھلا کھلا ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰) - قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - ترجمہ ۔ موسیٰ نے دعا کی اے میرے رب ! بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا تو تو میری ستاری فرما پھر اللہ نے اس کو ڈھانپ لیا۔ بے شک وہ بڑا محافظت کرنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔ تفسیر - ظَلَمْتُ نَفْسِی ۔ اپنی جان کو مشکلات میں ڈال لیا۔ فَاغْفِرْ لي - ستاری فرما۔ یقتل فی الحال واضح نہ ہو۔ فَغَفَرَ لَهُ۔ چنانچہ خدا نے ستاری کر لی ۔ اور انہیں نکل جانے کا موقع مل گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) ۱۸ - قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِلْمُجْرِمِينَ - ترجمہ ۔ اے میرے رب ! قسم ہے اس انعام کی جو تو نے مجھ پر فرمایا (اس کے شکریہ میں ) میں تجھ سے قطع تعلق کرنے والوں کا کبھی پشت پناہ نہیں بنوں گا۔ تفسیر - بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَی ۔ حضرت موسیٰ کہتے ہیں۔ یہ تیرا فضل ہے۔ پس میں ہمیشہ ظالم کا مقابلہ کروں گا اور میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا ۔ کیونکہ اس وقت مجرم کو سزا اور مظلوم کی ہمدردی کرنے سے فضل ہوا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)