حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 23
حقائق الفرقان ۲۳ سُورَةُ مَرْيَمَ ۵۹- أُولَئِكَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ مِنْ ذُرِّيَّةِ آدَمَ وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ وَ مِنْ ذُرِّيَّةِ إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْرَاءِيلَ وَمِمَّنْ هَدَيْنَا وَ اجْتَبَيْنَا إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ أَيْتُ الرَّحْمَنِ خَرُّوا سُجَّدًا وَ بُكِيًّا - ترجمہ ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا ہے نبیوں میں اولاد آدم میں سے ہیں اور ان کی نسل میں سے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ اٹھا لیا تھا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان میں سے جن کو ہم نے راہِ ہدایت بتائی ۔ اور منتخب فرمالیا۔ جب ان پر رحمن کی آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو وہ گر پڑے تھے سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے ۔ تفسیر - سجدا ۔ فرماں برداری کے لئے گر پڑتے۔ ایک عجیب کہانی حضرت الیاس کے متعلق لکھی ہے کہ ملک الموت سے کہا کہ جان نکال کر دکھاؤ چنانچہ اس نے ایسا کیا ۔ خود آپ بہشت میں گئے ۔ پھر واپسی سے انکار کر دیا ۔ ایسی کہانیاں یہودیوں کی شرارت سے غالباً اسلامی تفاسیر میں داخل ہوئی ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵) ٦٠ - فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلوةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيَّا - ترجمہ ۔ پھر ان کے پیچھے ایسی ناخلف اولاد آئی جنہوں نے نمازیں ضائع کر دیں اور گری ہوئی خواہشوں کے پیچھے پڑ گئے تو آگے پاویں گے گمراہی کی سزا۔ تفسیر۔ پھر ان کے بعد ایسے جانشین پیدا ہوئے جنہوں نے عبادت الہی کو ترک کیا اور خواہشات کے پیچھے لگ گئے ۔ جلدی وہ سزا کو پہنچیں گے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶، ۱۷ حاشیہ ) خلف۔ ل کے سکون کے ساتھ گندے پیچھے آنے والے۔ خلف ل کی فتح کیساتھ نیک لوگ پیچھے آنے والے۔ ی ۔ جہنم کا نام ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۵)