حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 313
حقائق الفرقان لِمَا جَهِلَ ۳۱۳ سُورَةُ النَّمْلِ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱) ۸۶ - وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنْطِقُونَ - ترجمہ ۔ اور ثابت ہوگئی ان پر پیشگوئی عذاب کی ان کے ظلم کی وجہ سے تو وہ بول ہی نہ سکیں گے۔ تفسير وقعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ ۔ ان پر فرد جرم لگ جائے گا۔ ا - بِمَا ظَلَمُوا - شرک کیا ٢ - امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑ دیا۔ اور معروف و منکر کو نہ سمجھا۔ لا يَنْطِقُونَ ۔ دوسرے مقام پر یہ بھی فرمایا ہے کہ مجرم کچھ عذر کریں گے۔ چونکہ حالات مختلف ہیں ۔ اس لئے مختلف حالتوں کا ذکر کیا۔ بعض مجرم سزاد یکھ کر بولنے کی طاقت نہیں پاتے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱) ۸۷- أَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا الَّيْلَ لِيَسْكُنُوا فِيهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا ۖ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ۔ ترجمہ ۔ کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم نے بنائی ہے رات تا کہ اس میں آرام پائیں اور دن کو روشن بنایا ۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو یقین رکھتے ہیں ۔ تفسير - وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۔ جس طرح ایک وقت رات ہوتی ہے اور دوسرے وقت دن ۔ اسی طرح ایک وقت قوموں پر آتا ہے کہ سب چپ چاپ ہوتے ہیں ۔ مگر دوسرے وقت مذہبی چھیڑ چھاڑ شروع ہو جاتی ہے۔ اور آفتاب صداقت (نبی) کے طلوع سے نیک و بد نشیب وفراز کی تمیز ہو جاتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۱ - ۱۹۲) ۸۹- وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَ هِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ إِنَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَفْعَلُونَ - ترجمہ ۔ اور دیکھتا ہے تو پہاڑوں کو جن کو تو خیال کرتا ہے کہ وہ اپنی جگہ جمے ہوئے ہیں اور وہ چلیں ے انسان اس چیز سے دشمنی کرتا ہے جس کی اسے معرفت نہیں ۔