حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 308 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 308

حقائق الفرقان اس سے جو یہ شریک کرتے ہیں۔ ٣٠٨ سُورَةُ النَّمْلِ تفسیر کون ہے جو بڑ و بحر کی تاریکیوں میں تمہیں راہ دکھاتا ہے اور کون ہے جو اپنی رحمت (باران) کے آگے آگے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے۔ بتاؤ کوئی اور معبود اللہ کے ساتھ ہے۔ بلند اور پاک ہے اللہ ان کی تمام شرک کی باتوں اور شریکوں سے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۲) ۶۵ - امَّنْ يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَمَنْ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَالهُ مَعَ اللَّهِ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - ترجمہ ۔ بھلا کون پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے مخلوق کو پھر اس کو بار بار بھی وہی پیدا کرتا ہے اور تم کو روزی دیتا ہے آسمان سے اور زمین سے۔ تو کیا اللہ کے ساتھ بھی کوئی اور معبود ہے؟ کہہ دو کہ اچھا پیش تو کروا اپنی دلیل جب تم سچے ہو۔ تفسیر کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے۔ بتاؤ کوئی معبود اللہ کے ساتھ ہے۔ کہہ کوئی دلیل تو لاؤ اگر سچے ہو۔ کہہ آسمانوں اور زمین میں جو ہیں ۔ وہ غیب کو نہیں جانتے۔ سوا اللہ کے انہیں کوئی پتا نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۳) ثُمَّ يُعيدة ۔ اس کی مثل بار بار بناتا ہے۔ یده ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱) ۶۷ - بَلِ ادْرَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّنْهَا بَلْ هُمْ روور مِنْهَا عَمُونَ - ترجمہ ۔ ہاں ان کا علم رہ چکا آخرت کے معاملہ میں بلکہ وہ شک میں پڑے ہوئے ہیں اس کی طرف سے بلکہ وہ اندھے ہی ہیں ۔ 5- تفسیر - بل ادرک ۔ ختم ہو چکا ہے۔ ان کا علم درباره آخرت۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۱)