حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 261 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 261

حقائق الفرقان ۲۶۱ سُورَةُ الشُّعَرَاء ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰ حاشیه ) إِنَّا رَسُولُ - انا جمع ہے رَسُول واحد - صرفی نحوی تو اعتراض ہی کریں ۔ یہ خدا کا کلام ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۰) ۲۱،۲۰ - وَفَعَلْتَ فَعَلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكَفِرِينَ - قَالَ فَعَلْتُهَا إِذَا وَ أَنَا مِنَ الضَّالِّينَ - ترجمہ ۔ اور تو نے اپنی وہ حرکت کی جو کی تو نے تو ہمارا کافر نعمت ضرور ہے۔ موسیٰ نے کہا میں اس وقت وہ حرکت کر بیٹھا تو میں محب قوم تھا۔ تفسیر الَّتِي فَعَلْتَ ۔ ایک شاہی خاندان کے آدمی کی موت کی طرف اشارہ ہے۔ وَ أَنَا مِنَ الضَّالِّينَ ۔ فرمایا۔ بیشک میں نے ایسا کیا اور میں محبت کرنے والا ہوں ۔ یعنی جیسے تم کو حبّ قومی ہے مجھے بھی ہے۔ مجھے بھی اپنی قوم کو تکلیف میں دیکھا نہیں جاتا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۲۳ - وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنْهَا عَلَى أَنْ عَبَّدَت بَنِي إِسْرَاءِيلَ - ترجمہ ۔ اور یہ نعمت جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے اس لئے ہے کہ تو نے غلام بنا رکھا ہے بنی اسرائیل کو۔ تفسیر وَتِلْكَ نِعْمَةُ - حضرت موسیٰ علیہ السلام شرم دلاتے ہیں کہ واقعی بڑا تم نے احسان کیا ہے کہ ساری قوم کو غلام بنا رکھا ہے اور ایک آدمی کو پرورش کیا تو بادشاہ ہو کر اس کا احسان جتاتے ہو۔ یہ معنے مجھے پسند نہیں کہ حضرت موسیٰ نے اس احسان کا اقرار کر لیا ۔ فرعون اس کا جواب نہیں دے سکا اس لئے اور بات شروع کر دی اور پھر کبھی یہ احسان نہیں جتا یا کیونکہ حضرت موسیٰ نے شرم دلائی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۲۶ - قَالَ لِمَنْ حَولَةَ اَلَا تَسْتَمِعُونَ ۔ ترجمہ ۔ فرعون نے اپنے آس پاس والوں سے کہا کیا تم نہیں سنتے ۔