حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 17 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 17

حقائق الفرقان ۱۷ سُورَةُ مَرْيَمَ لِمَ تَعْبُدُ - شمس کی۔ چندر ماہ کی ۔ مرکزی کی پرستش کی جاتی ہے۔ پھر ان سے اتر کر ان ہیکلوں میں ۔ 66 مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ - مسلمانوں میں بھی لوگ يَا شَيْخُ عَبْدِ الْقَادِر شَيًّا لِله “ پڑھتے ہیں یہ باتیں کچھ نفع نہیں پہونچاتیں۔ گیا۔ ۔ سویا ۔ ہر ایک طرح کی افراط و تفریط سے بچی ہوئی راہ ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۴) ابراہیم نے اپنے باپ کو کہا۔ اے پیارے باپ! کیوں بتوں کی پرستش کرتا ہے۔ وہ تو تمہاری دعاؤں کو سنتے نہیں اور تمہاری حالت کو دیکھتے نہیں اور اگر سنتے اور دیکھتے بھی تو تمہاری کچھ بھی حاجت براری براری نہیں کر سکتے ۔ میرے پیارے باپ! مجھے تو خدا پرستی کے فوائد کی سمجھ ہے۔ مجھے معلوم نی ہے کہ بت پرستی ہمارے تمدنی اخلاقی وغیرہ وغیرہ میں مصر ہے۔ مگر افسوس تجھے ان باتوں کی خبر نہیں پس تجھے چاہیے میرا کہا مان میں تجھے سیدھی راہ بتادوں گا۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۴۰) ۴۶،۴۵ - يَابَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطَنَ إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلرَّحْمَنِ عَصِيًّا - يَابَتِ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَمَسَّكَ عَذَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ فَتَكُونَ لِلشَّيْطَنِ وَلِيًّا - ترجمہ ۔ اے میرے باپ! شیطان کی پوجامت کر کیونکہ وہ شریر ہلاک ہونے والا تو رحمان کا نافرمان ہی ہے۔ اے میرے باپ! میں ڈرتا ہوں کہ رحمان کا عذاب تم کو نہ چھو جائے تو تم شیطان کے رفیق بن جاؤ گے۔ تفسیر۔ اے پیارے باپ نافرمان اور رحمت سے دور شیطان کی فرماں برداری مت کر ۔ شیطان تو رحمن جیسے محسن کا نافرمان ہے۔ میرے پیارے باپ! بے ریب مجھے تو ڈر ہے کہ تجھے رحمٰن بھی عذاب دے اور تو شیطان کا ساتھی ہو جاوے ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۴۲۴۰) لِلشَّيطن وَلِيًّا ۔ پہلے آدمی خود بدی کرتا ہے۔ تب خبیث روحیں ( شیطان ) اس کے یارو آشنا بن جاتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴)