حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 259
حقائق الفرقان ۲۵۹ سُورَةُ الشُّعَرَاء ٦ - وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ - ترجمہ ۔ اور ان کے پاس نہیں آتی کوئی نصیحت رحمن کی طرف سے نئے پیرائے میں جدید شریعت بن کر مگر یہ اس سے منہ موڑتے ہی رہے۔ تفسیر - محدث ۔ نئے پیرائے والا ۔ بات تو وہی ہوتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) - فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنْبُوا مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ ۔ ترجمہ ۔ تو یہ ضرور جھٹلا چکے۔ اب ان کو خبر لگے گی جس چیز کے وہ ٹھٹھے اڑایا کرتے تھے۔ تفسیر ۔ سو جھٹلا چکے ۔ اب پہنچے گی ان پر حقیقت اس بات کی جس پر ٹھٹھے کرتے تھے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ ) يَسْتَهْزِءُونَ ۔ جسے خفیف گردانتے تھے۔ ضمیمه اخبار بد رقادیان جلد نمبر (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ، - أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ - إِنَّ فِي ذلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا زمین کی طرف کہ اس میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں جوڑ جوڑ (ہم نے ( اگائیں)۔ بے شک اس میں نشانی ہے اور ان میں بہت سے ایمان لانے والے ہی نہیں ۔ تفسیر۔ کیا نہیں دیکھتے زمین کو کتنی اگائیں ہم نے اس میں ہر بھانت بھانت چیز یں۔ اس میں البتہ نشان ہے اور وہ بہت لوگ نہیں مانتے۔ (فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ ) 11 - وَإِذْ نَادَى رَبُّكَ مُوسَى أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ - ترجمہ ۔ جب زور سے پکارا تیرے رب نے موسیٰ کو کہ آ گنہگار قوم کے سامنے۔ ۔ زور - تفسیر نادی ۔ آواز دی وو الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ ” قوم فرعون اس کا بیان کیا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶)