حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 253
حقائق الفرقان تضعف ۔ بڑھ چڑھ کر۔ يَخْلُدُ فيهِ - مدت ہائے دراز رہے گا۔ ۲۵۳ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ال - إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّاتِهِمْ حَسَنَتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا - ترجمہ ۔ مگر جس نے توبہ کر لی اور اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے تو یہی لوگ ہیں کہ اللہ ان کی برائیوں کو بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بڑا غفور الرحیم ہے۔ تفسیر۔ مگر بچا تو وہی بچا جس نے بدی کو چھوڑ دیا اور تمام بھلائیوں کی اصل ایمان کو اختیار کر لیا۔ اور اچھے اعمال کئے آخرایسے لوگوں کی برائیاں جاتی رہتی ہیں ۔ اور ان کے بدلہ میں نیکیاں آ جاتی ہیں ۔ (دیکھو عربوں کے حالات اسلام سے پہلے اور پیچھے ) اور ہر تائب کی تو بہ اللہ تعالیٰ قبول کرنے والا اور اس کی توبہ پر رحم کرنے والا ہے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کی براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۲، ۲۲۳) ۷۲ - وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللهِ مَتَابًا - ترجمہ ۔ اور جو شخص توبہ کرلے اور بھلے کام کرتا رہے تو کچھ شک نہیں کہ اس نے اللہ کی طرف رجوع کیا ہے جو حق تھا رجوع کا ۔ تفسیر۔ جو کوئی بدی کو چھوڑ بھلے کاموں کی طرف متوجہ ہوا وہی اللہ تعالیٰ کی طرف پسندیدہ طور سے جھکا ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۳) ۷۳ ۷۴ - وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَ إِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا وَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِأَيْتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُوا عَلَيْهَا صُمَّا وَ عُمْيَانًا - - ترجمہ ۔ اور جو لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب بے ہودہ باتوں کی طرف گزرتے ہیں تو بزرگانہ طور پر گزر جاتے ہیں۔ اور وہ لوگ جب ان کو نصیحت کی جاتی ہے ان کے رب کی آیتوں سے ان پر گرتے نہیں بہرے اندھے ہو کر۔