حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 251
حقائق الفرقان ۲۵۱ ۶۵ - وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا - سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے ساتھ سجدہ کرتے ہوئے اور کھڑے ہوئے ۔ تفسیر - يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا - مؤمن رات عبادت کے کام کرتا ہے۔ انگریزی پڑھنے والوں کی عادت چھوڑ دو کہ دو بجے سوئے اور آٹھ بجے اٹھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵) وہی جو اپنے رب کے آگے سجدوں اور قیام میں راتیں گزار دیتے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۲۲) ٦٧،٦٦ - وَ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ * إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا - إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا - ترجمہ ۔ اور وہ کہا کرتے ہیں اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دینا بے شک اس کا عذاب چمٹ ہی جانے والا ہے۔ بے شک وہ تو بہت ہی بری جگہ ہے اور برا مقام ۔ تفسیر۔ وہی جن کی دعا ہے کہ اے ہمارے رب ہٹادے ہم سے دوزخ کا عذاب۔ اس کا عذاب تو دائمی ہلاکت ہے اور دوزخ تو بڑی تکلیف کی جگہ اور برا مقام ہے۔ غراما - سخت لازم ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۲) إِنْ يُعَاقِبْ يَكُنْ غَرَامًا کسی کو اگر سزا دیتا ہے تو عذاب لازم و سخت ہوتا ہے۔ غرام عشق و محبت کو بھی بولتے ہیں جو چیز مضبوطی سے کسی کے پیچھے پڑ جاوے وہ غرام ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) لد ٦٨ - وَالَّذِينَ إِذَا أَنْفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَ لَمْ يَقْتُرُوا وَ كَانَ بَيْنَ ذَلِكَ قَوَامًا - ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جب خرچ کرنے لگتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے اور نہ تنگی اور بخیلی اور ان کا